Inquilab Logo

عمر خالد اور شرجیل امام کے خلاف چارج شیٹ داخل

Updated: November 24, 2020, 9:38 AM IST | Agency | New Delhi

فروری کے فساد کی ساری ذمہ داری نوجوانون لیڈروں پر عائد کردی گئی، پولیس نے یو اے پی اے اور تعزیرات ہند کی ایسی سنگین دفعات کے تحت ملزم بنایاکہ جرم ثابت ہونے پر سزائے موت بھی ہوسکتی ہے

Omar Khalid - Pic : INN
عمر خالد ۔ تصویر : آئی این این

دہلی پولیس نے جے این یو کے سابق طالب علم  عمر خالد اور شرجیل امام پر دہلی فساد کی ’وسیع ترسازش‘ رچنے کا الزام عائد کرتے ہوئے   سپلمنٹری چارج  شیٹ داخل کردی ہے جس میں دونوں نوجوان لیڈروں پر یو اے پی اے جیسے ظالمانہ قانون کے تحت سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت  کی عدالت میں داخل کی گئی اس چارج شیٹ میں  الزام ہے کہ عمر خالد نے امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کے دوران دہلی میں فرقہ وارانہ فسادکو ہوادینے کی سازش رچی تاکہ دنیا بھر میں یہ پروپیگنڈہ پھیلایا جاسکے کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم ہورہےہیں۔  چارج شیٹ میں عمر خالد، شرجیل امام اور فیضان خان  کے خلاف یو اے پی اے جیسے سخت قانون کے تحت الزامات عائد کرنے کےساتھ ہی ساتھ   مجرمانہ سازش، فساد، غداری، قتل،غیر قانونی اجتماع اورمذہب، زبان نیز ذات پات کی بنیاد پر  نفرت پھیلانے سے متعلق تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت بھی الزامات عائد کئےگئے ہیں۔ جن دفعات کا اطلاق کیاگیاہے،ان کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزائے  موت تک ہوسکتی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK