Inquilab Logo Happiest Places to Work

چھتیس گڑھ :بی جے پی کاووٹ شیئر بڑھے گا لیکن کانگریس جیتےگی

Updated: October 01, 2023, 11:36 AM IST | Agency | New Delhi

سی ووٹر سروے رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ کانگریس کو۵۱؍جبکہ بی جے پی کو۳۸؍ سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

Bhupesh Baghel. Photo. INN
وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل ۔ تصویر:آئی این این

انڈیا ٹوڈے کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ سی ووٹر سروے کے مطابق چھتیس گڑھ کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا ووٹ شیئر ۲۰۱۸ء کے انتخابات کے مقابلے۸؍ فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ کانگریس کا ووٹ شیئر بھی ۳؍ فیصد تک بڑھے گا لیکن کچھ سیٹوں پروہ بی جے پی سے ہارجائے گی ۔سروے کے مطابق مجموعی طورپر ریاست میں کانگریس کی ہی حکومت بننے والی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، بی جے پی اور کانگریس دونوں کے دیگر پارٹیوں کی قیمت پر ووٹ شیئر حاصل کرنے کا امکان ہے۔۲۰۱۸ء کے اسمبلی انتخابات میں ، کانگریس اکثریت کے ساتھ فاتح رہی اور۹۰؍ سیٹوں والی اسمبلی میں سے۶۸؍سیٹیں حاصل کیں جبکہ اس سے قبل تک وہ ۱۵؍ سال تک اپوزیشن میں رہی تھی۔ اسوقت کانگریس نے۴۳؍ فیصد ووٹ حاصل کئے تھےوہیں بی جے پی کو۳۳؍ فیصد ووٹ ملے تھے ۔ مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سمیت دیگر پارٹیاں ۲۴؍ فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔ بھگوا پارٹی نے صرف۱۵؍ اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل کی تھی ۔انڈیا ٹوڈے-سی ووٹر سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی ۵؍فیصد تک فرق کو ختم کرنے میں کامیاب رہے گی لیکن اس کے باوجود، کانگریس بہ آسانی ۴۶؍ سیٹوں کا اکثریتی ہندسہ عبور کر لے گی۔ کانگریس پارٹی کو۵۱؍ اور بی جے پی کو۳۸؍ سیٹیں ملنےکا اندازہ سروے میں لگایا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK