Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ سناتن دھرم ‘ سے متعلق بیان پر اسٹالن کے بیٹے کو چدمبرم اور کھرگے کے بیٹوں کی حمایت

Updated: September 05, 2023, 10:03 AM IST | Chennai

بی جےپی کے واویلہ کے بیچ کانگریس نے بھی اپنی اتحادی پارٹی کا دفاع کیا، کہا کہ ہر پارٹی کو اپنا نظریہ پیش کرنے کی آزادی ہے، اسٹالن کا بی جےپی پر حملہ

A BJP delegation submitted a memorandum at the Tamil Nadu House in Delhi on Monday and demanded that Udaya Nidhi Stalin apologize for her statement. (PTI)
بی جےپی کے ایک وفد نے پیر کو دہلی میں تمل ناڈو ہاؤس میں میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ ا دیا ندھی اسٹالن اپنے بیان پر معافی مانگیں۔ (پی ٹی آئی)

سناتن دھرم  کے تعلق سے  تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اور ریاستی وزیر ادیا ندھی اسٹالن کے متنازع بیان پر ایک طرف جہاں پیر کو لگاتار بی جےپی کی جانب سے بھرپور واویلہ مچایا گیا وہیں کارتی چدمبرم اور پرینک کھرگے نے   اُدیا ندھی کی تائید کی اور کہا کہ جو مذہب مساوات نہیں کرتا وہ بیماری  ہی ہے۔  اس بیچ کانگریس نے  بھلے ہی اس معاملے سے خود کو کنارہ کش کرلیا ہے مگر پیر کواپنی اتحادی پارٹی ڈی ایم کے کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ جمہوریت میں  ہر پارٹی کو اپنا نظریہ بیان کرنے کا حق ہے۔ 
 کانگریس  کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرکے بیٹے نیز  رکن  پارلیمنٹ کارتی چدمبرم نے ادیاندھی اسٹالن کے بیان کی حمایت   کرتے ہوئے کہا ہے کہ سناتن دھرم ذات پات کے امتیاز پر مبنی معاشرے کیلئے ضابطہ کے  علاوہ  کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سناتن دھرم کے حامی قدیم دور کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔  انہوں نے اپنے بیان میں مزیدکہا کہ ذات پات ہندوستان کے لیے ایک لعنت ہے۔
 کرناٹک کے وزیر اور کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کے بیٹے پریانک کھرگے نے بھی ادیاندھی اسٹالن کی تائیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ  جو مذہب  برابری کا حق نہیں دیتا وہ بیماری کی طرح  ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو مذہب اس بات کو یقینی نہیں بناتا کہ آپ کو انسان ہونے کا احترام ملے، وہ میرے مطابق مذہب نہیں ہے۔ 
    اس بیچ کانگریس  کےجنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے  کہا ہے کہ ہمارا نقطہ نظر واضح ہے،  ’سرو دھرم سمبھاؤ‘کانگریس کا نظریہ ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہے۔ اُدھر ایم کے اسٹالن نے  پیر کو اپنے پوڈ کاسٹ سیریز کاآغاز کیا اور کہا کہ بی جےپی مذہب کی آڑ میںاپنی ناکامیاں چھپاتی ہے۔

 

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK