Inquilab Logo Happiest Places to Work

چدمبرم نے ’انڈیا‘اتحا د کو موثر بنانے پر زور دیا

Updated: May 16, 2025, 10:58 PM IST | New Delhi

موجودہ حالت پر تشویش کااظہار کیا، سلمان خورشید نے بھی تائید کی

Former Union Minister P Chidambaram
سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نےاپوزیشن اتحاد کومؤثر اور فعال بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا  ہےکہ انتخابات کے درمیان اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ 
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے  انڈیا اتحاد کی موجودہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ یہ اتحاد اب بھی پورے طور پر  برقرار  ہے یا نہیں۔سابق وزیر نے ملک کے مستقبل کے حوالے سے انڈیا الائنس کی فعالیت کو اہم قرار دیتے ہوئےکہا کہ’’ اگر یہ  اتحاد پوری طرح  برقرار  رہے تو مجھے بہت خوشی ہوگی لیکن اس وقت یہ کمزور معلوم ہوتا ہے تاہم اسے  متحد رکھا جا سکتا ہے۔‘‘یہ کہتے  ہوئے کہ  اب بھی وقت ہے اور بہت کچھ ہوسکتاہے  چدمبرم نے کہا کہ اتحاد کے بارے میں میرا نظریہ بالکل مختلف ہے، مجھے تمل ناڈو میں اتحاد کا طویل تجربہ ہے۔ صرف الیکشن کے وقت اتحاد نہیں ہوتا ، اتحاد کو پانچ سال تک برقرار رکھناہوتا ہے۔ 
 پی چدمبرم کی تائید کانگریس کے سینئر  لیڈر سلمان خورشید نے بھی کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کامقابلہ کرنے کیلئے انڈیا اتحاد ضروری تھا، اسی لیے کانگریس نے کچھ سیٹوں اور جگہوں پر سمجھوتہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ `ہم نے اتحاد کیا، اپنی جگہ بھی چھوڑ دی، لیکن اب ضرورت ہے کہ اس اتحاد کو مضبوط اور بہتر بنایا جائے۔ دیگر جماعتوں کو بھی مل کر کام کرنا ہو گا۔‘‘
  دوسری طرف بی جے پی نے پی چدمبرم کے بیان  کو اپنے حق میں استعمال کرنے کی کوشش کی ہے ہے۔ پارٹی کے ترجمان پردیپ بھنڈاری نے ایکس پر پوسٹ میں کہا  ہے کہ `کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے پیش گوئی کی ہے کہ اپوزیشن مستقبل میں متحد نہیں رہے گا اور بی جے پی مضبوط تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے قریبی ساتھی بھی جانتے ہیں کہ کانگریس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK