Inquilab Logo

جمہوریت کو قائم و دائم رکھنے کیلئے ووٹر لسٹ میں نام درج کروائیں

Updated: November 21, 2022, 12:26 PM IST | Iqbal Ansari | Thane

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کی کالج کے طلبہ سے اپیل، حق رائےدہی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی

The Chief Election Officer addressing the students of the college in  .Picture:INN
تھانے میںمنعقدہ سمینار میں چیف الیکشن آفیسر کالج کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے۔ ۔ تصویر:آئی این این

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر شری کانت دیشپانڈے نے شہریوں اور خصوصاً کالج کے طلبہ سے کہا ہے کہ ’’ملک کی جمہوریت کو قائم و دائم رکھنے کیلئے نوجوانوں کو ووٹر لسٹ میں نام درج کروانا چاہئے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان کا جمہوری نظام دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ آج کی نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جمہوریت کو قائم و دائم رکھیں۔ شفاف انتخابات اس جمہوریت کا محور ہیں۔ اس کیلئے ووٹر لسٹ بالکل درست ہونی چاہئیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئےایک خصوصی تصدیقی پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے کہ فہرست بے عیب، شفاف، مکمل اور زیادہ درست ہو اور کوئی بھی ووٹنگ سے محروم نہ رہے۔ ‘‘  گزشتہ روز مہاراشٹر کے چیف الیکشن آفیسر، تھانے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی خصوصی موجودگی میں تھانے کے جی جوشی کلا اور این جی بیڈیکر کالج آف کامرس کے اشتراک سے، خصوصی جائزہ پروگرام ’جمہوریت کی باتیں۔ پارٹ۔۷‘ کے تحت منعقدہ  سمینار میں ’ووٹر کا اندراج کیسے ہوتا ہے؟‘ پروگرام منعقد کیا گیا۔ افسر نے بتایا کہ جمہوریت کو مضبوط بنانے اور بہتر اراکین اسمبلی/پارلیمان کو منتخب کرنے کیلئے نوجوانوں کو ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرانا چاہیے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہیے۔ لہٰذا ووٹرلسٹ میں ناموں کے اندرا ج کی جو مہم جاری ہے اورجو ۸؍ دسمبر تک جاری رہے گی اس میں نوجوانوں کواپنا نام درج کرانا چاہئے۔‘‘
 اس موقع پر بنیادی معلومات بھی دی گئی کہ ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کیلئے کیا کرنا ہے، کون سا فارم بھرنا ہے، آن لائن یا آف لائن درخواست، ووٹر لسٹ میں نام کیلئے کن دستاویزات کی ضرورت ہے، کہاں درخواست دی جائے، نام کے اندراج کی درخواست جمع کرانے میں کتنا وقت لگتا ہےاور شناختی کارڈ حاصل کرنا جیسی معلومات شامل تھیں۔
آف لائن اور آن لائن درخواست کی سہولت 
 ضلع کی ڈپٹی الیکشن آفیسر ارچنا کدم نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے لئے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ گھر سے بھی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور درخواست کے عمل کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن درخواست الیکشن کمیشن  آف انڈیا کے نیشنل ووٹرس سروس پورٹل(این وی ایس پی) کی ویب سائٹ/ایپ، ووٹر پورٹل، پی ڈبلیو ڈی ایپ کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK