• Fri, 08 December, 2023
  • EPAPER

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے’مشن۲۰۳۰ء‘ پرکام شروع کردیا

Updated: September 06, 2023, 9:27 AM IST | Jaipur

وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت مشن ۲۰۳۰ء کے ویژن پر کام کر رہی ہے تاکہ اس عرصے میںراجستھان کو تمام شعبوں میں ملک کی سرکردہ ریاست بنایا جا سکے

Ashok Gehlot announced another project called `School After School`
اشوک گہلوت نے ’اسکول آفٹر اسکول‘ کے نام سے ایک اور منصوبے کااعلان کیا

 وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت مشن ۲۰۳۰ء کے ویژن پر کام کر رہی ہے تاکہ  اس عرصے میںراجستھان کو تمام شعبوں میں ملک کی سرکردہ ریاست بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ریاست کے ایک کروڑ لوگوں سے تجاویز لی جارہی ہیں اور موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر ایک ویژن دستاویز تیار کرکے جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی انوکھی عوامی فلاحی اسکیموں کی آج ہر جگہ بحث ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا حق، او پی ایس اور کم از کم آمدنی کی ضمانت   جیسے سرکاری فیصلوں سے راجستھان ملک میں ایک مثالی ریاست بن کر ابھرا ہے۔
  وزیراعلیٰ نے کہا کہ راجستھان نے صحت، تعلیم، پانی، بجلی، ادویات اور سڑکوں سمیت ہر شعبے میں بے مثال ترقی کی ہے۔ گنگاپور سٹی میں منعقدہ ’راجیو گاندھی دیہی اور شہری اولمپکس۔۲۰۲۳‘ کے ضلعی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے مشاہدہ کے دوران انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے خطاب کیا اور بتایا کہ ریاستی حکومت کے آئندہ کے کیا کیا منصوبے ہیں۔
 اس سےقبل ایک اور تقریب میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جودھپور کی منڈور پنچایت سمیتی کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بناڈ کو سیٹیلائٹ اسپتال میں اپ گریڈ کرنے کی تجویز کو منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ       جب اسے سیٹیلائٹ اسپتال میں اپ گریڈ کیا جائے گا تو یہاں بستروں کی گنجائش۳۰؍ سے ​​بڑھا کر۵۰؍ کر دی جائے گی۔  انہوں نے باڑمیر ضلع کی پنچایت سمیتی فاگلیہ میں واقع پرائمری ہیلتھ سینٹر کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK