• Sat, 04 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں سائبر بیداری ماہ کا افتتاح ،پروگرام میں رانی مکھرجی اور اکشے کمار شریک ہوئے

Updated: October 04, 2025, 10:39 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے جمعہ کو سائبر بیداری ماہ اکتوبر ۲۰۲۵ء کا افتتاح کیا

A comic book for children, `Cyber ​​Awareness Month`, was released on the occasion. Chief Minister Devendra Fadnavis, actress Rani Mukherjee, actor Akshay Kumar and senior police officers are seen on the occasion. (Photo: PTI)
’سائبر اویئرنس منتھ (سائبربیداری ماہ)‘ کے افتتاح کے دوران بچوں کیلئے کامک بک ’سائبریودھا‘ جاری کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس ، اداکارہ رانی مکھرجی ، اداکار اکشے کمار اور سینئر پولیس افسران نظر آرہے ہیں۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

 وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس  نے جمعہ کو سائبر بیداری ماہ اکتوبر ۲۰۲۵ء کا افتتاح کیا ۔ پروگرام میں فلم اداکارہ رانی مکھرجی اور اداکا راکشے کمار نے بھی شرکت کی۔اس موقع پروزیراعلیٰ فرنویس نے گولڈن آور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’جس طرح سڑک حادثے میں اگر زخمی افراد کو ’گولڈن آور ‘ میں اسپتال پہنچایا جائے تو ان کی جان بچائی جا سکتی ہے،اسی طرح سائبر فراڈ کے معاملے میں بھی ’گولڈن آور ‘اہم ہے۔ جتنی جلدی آپ شکایت درج کرائیں گے، خاطی افراد کے خلاف کارروائی کرنا اور دھوکہ  بازی کی رقم کو واپس حاصل کرنا اتنا ہی آسان ہوگا۔ ‘‘انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ سائبر فراڈ کا شکار ہوگئے ہیںتو آپ کو فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر  ۱۹۳۰؍  یا  ۱۹۴۵؍پر   شکایت درج کرائیں۔ 
 وزیر اعلیٰ  اور وزیر داخلہ دیویندر فرنویس نے مہاراشٹر پولیس ہیڈ کوارٹر میں ’سائبر بیداری ماہ اکتوبر۲۰۲۵ء‘پروگرام کے افتتاح کے موقع پر سائبر سیکوریٹی کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ اس کے علاوہ بچوں کیلئے کومک بک ’سائبر یودھا‘ بھی جاری کیا۔ اس موقع پر عوامی آگاہی کیلئے کام کرنے والے سائبر واریئرس کو بھی مبارکباد دی گئی۔ اس پروگرام میں مہمانوںنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
  اس تقریب میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رشمی شکلا، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال سنگھ چہل ، وی جے ٹی آئی کے ڈاکٹر فاروق قاضی،آئی آئی ٹی ممبئی کے پروفیسر منجیش ہنوال  اور سینئر پولیس افسران موجود تھے۔
 وزیر اعلیٰ فرنویس نے کہا کہ ’’آج کے ڈیجیٹل دور میں سب سے بڑا چیلنج سائبر جرائم کو روکنا، ایسے مجرموں کو سزا دینا اور مالی نقصانات سے بھی بچنا ہے۔ سائبر فراڈ کو روکنے کیلئے اس تعلق سے بیداری اس کا سب سے موثر حل ہے۔ مصنوعی ذہانت ( اے آئی)کے استعمال کی وجہ سے فشنگ، او ٹی پی فراڈ، ڈیپ فیکس، وائس اور فیس کلوننگ جیسی نئی تکنیک کا غلط استعمال کرکے عام لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ ہم سوشل میڈیا، آن لائن لین دین اور ادائیگیوں میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ کوکیز قبول کرنے کے بعد ذاتی معلومات کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے گھوٹالے، ہفتہ وصولی اور سائبر غنڈہ گردی ہوتی ہے۔
 ریاست میں عالمی معیار کی سائبر سیکوریٹی لیب، رسپانس سینٹرس اور ریگولیٹری میکانزم قائم کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے فریب  دہی کے بعد فوری ایکشن لیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK