امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ چین نے ٹِک ٹاک ٹرانسفر ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ چین نے مختصر ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے لیے منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
EPAPER
Updated: October 31, 2025, 5:27 PM IST | Beijing
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ چین نے ٹِک ٹاک ٹرانسفر ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ چین نے مختصر ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے لیے منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
 
                                امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ چین نے ٹِک ٹاک ٹرانسفر ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔  بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ چین نے مختصر ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے لیے منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے اور وہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں اس حوالے سے آگے بڑھنے کی توقع رکھتے ہیں لیکن انہوں نے ڈیل سے متعلق کوئی اور تفصیلات نہیں بتائیں۔ 
بیسنٹ نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی چینی رہنما شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد فاکس بزنس نیٹ ورک کے پروگرام مارننگز ود ماریا کو بتایا کہ ’’کوالالمپور میں، ہم نے چینی منظوری حاصل کرنے کے سلسلے میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دی اور میں توقع کروں گا کہ یہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں آگے بڑھے گااور ہم آخر کار اس کا حل دیکھیں گے۔‘‘ 
چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ ٹک ٹاک سے متعلق معاملات کو مناسب طریقے سے ہینڈل کرے گا۔ ایک چینی ترجمان نے مزید کہا کہ ’’چینی فریق ٹک ٹاک سے متعلق مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لیے امریکی فریق کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔‘‘ 
یہ بھی پڑھئے:ایپل کے سہ ماہی منافع میں ۸۶؍ فیصد اضافہ، ہندوستان میں ریکارڈ فروخت
رواں سال ۲۵؍ستمبر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کی مالیت ۱۴؍ارب ڈالرس ہوگی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار ٹک ٹاک کی ملکیت سنبھال رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے منظوری کے معاملے میں شاندار کردار ادا کیا، امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو اب پروپیگنڈے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، ٹاک ٹاک کو امریکیوں کے لیے محفوظ کردیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے چینی صدر کو ٹک ٹاک سے متعلق اقدامات کا بتایا، چینی صدر نے ہمارے ٹک ٹاک سے متعلق اقدامات سے اختلاف نہیں کیا، میں چینی صدر کی بہت عزت کرتا ہوں۔