چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ توانائی کی جامع شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ چینی صدر نے یہ پیغام ٹیلی گرام کے ذریعے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والے ساتویں چین روس توانائی تجارتی فورم کے شرکاء کو بھیجا ہے۔
EPAPER
Updated: November 25, 2025, 9:06 PM IST | Biejing
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ توانائی کی جامع شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ چینی صدر نے یہ پیغام ٹیلی گرام کے ذریعے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والے ساتویں چین روس توانائی تجارتی فورم کے شرکاء کو بھیجا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ توانائی کی جامع شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ چینی صدر نے یہ پیغام ٹیلی گرام کے ذریعے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والے ساتویں چین روس توانائی تجارتی فورم کے شرکاء کو بھیجا ہے۔
چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی ) نے ٹیلی گرام پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ چین روس کے ساتھ جامع توانائی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر عالمی توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے اور سپلائی چین کے استحکام اور سہل آپریشن کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرنے پر بھی رضامند ہے۔
شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین روس توانائی تعاون کی بنیاد مضبوط ہے اور یہ باہمی فائدہ مند تعاون پر مبنی ہے۔ اس نے دونوں ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے اور ان کے عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
فیفا اور سعودی فنڈ برائے ترقی کا اسپورٹس انفراسٹرکچر کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان
فیفا اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے ترقی پذیر ممالک اور خطّوں میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ایک ارب امریکی ڈالر تک کی رقم مختص کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط کیے ہیں۔فیفا کے مطابق یہ فنڈز اسپورٹس اسٹیڈیمز کی تعمیر اور تزئین و مرمت کے ساتھ ساتھ ضروری اطرافی انفراسٹرکچر کی بہتری پر خرچ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:کیا پلاش مچھل نے اسمرتی مندھانا کو دھوکہ دیا؟ ان کے مبینہ عشقیہ پیغام وائرل ہوگئے
بیان کے مطابق یہ پروگرام ترقی پذیر ممالک اور ان کی فیفا رکن ایسوسی ایشنز کو ترجیح دے گا تاکہ وہ ایسی سہولیات میں سرمایہ کاری کر سکیں جو ترقی، مواقع اور ہر سطح پر کھیلوں میں شمولیت کو فروغ دیں۔فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے کہا یہ معاہدہ ہماری فیفا رکن اسوسی ایشنز کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، تاکہ فٹبال کو حقیقی معنوں میں عالمی کھیل بنایا جا سکے۔