چین نے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف سے متعلق حالیہ فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی شراکت داروں پر عائد تمام اضافی ٹیرف فوری طور پر منسوخ کرے۔
EPAPER
Updated: February 23, 2026, 5:05 PM IST | Beijing
چین نے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف سے متعلق حالیہ فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی شراکت داروں پر عائد تمام اضافی ٹیرف فوری طور پر منسوخ کرے۔
چین نے امریکی سپریم کورٹ کی ٹیرف سے متعلق فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے واشنگٹن سے ٹیرف ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چین نے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیرف سے متعلق حالیہ فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی شراکت داروں پر عائد تمام اضافی ٹیرف فوری طور پر منسوخ کرے۔
چینی وزارتِ تجارت نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ چین امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے اثرات کا جامع طور پر جائزہ لے رہا ہے۔ وزارت نے خبردار کیا کہ ’’تحفظ پسندی کا راستہ کہیں نہیں جاتا‘‘ اور تجارتی جنگ سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا۔ چین نے امریکہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی تجارتی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے ٹیرف کینسل کرے۔
یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کی النصر کے کھلاڑیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، رمضان کے روزے رکھے
چینی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کی جانب سے تجارتی رکاوٹیں برقرار رکھنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ٹیرف کو برقرار رکھنے کے لیے تجارتی تحقیقات جیسے متبادل اور تادیبی اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’دی کیرالا اسٹوری ۲‘‘ تنازع: پرکاش راج نے فش، بیف، پورک اور ویج پکوان شیئر کئے
چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کے سلسلے پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چین ان حالات پر سنجیدگی سے توجہ دے گا اور اپنے قومی و تجارتی مفادات کا ہر سطح پر ٹھوس انداز میں دفاع کرے گا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب عالمی معیشت استحکام کی تلاش میں ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کو چین کی حمایت حاصل ہونا اس بات کی علامت ہے کہ بیجنگ قانونی راستوں سے تجارتی پابندیاں ختم کروانے کا خواہاں ہے۔