Inquilab Logo

چین: ایکسپریس سرنگ میں بس حادثہ، ۱۴؍ ہلاک ۳۷؍ زخمی

Updated: March 20, 2024, 3:17 PM IST | Inquilab News Network | Beijing

شمالی چین میں ایک ایکسپریس وے کی سرنگ میں بس حادثہ کا شکار۔ یہ بس سرنگ کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں ۱۴؍ افراد ہلاک اور دیگر ۳۷؍ زخمی۔ حفاظی تدابیر میں نرمی کے سبب چین میں سڑک حادثےعام۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

شمالی چین میں ایکسپریس وے سرنگ کے اندر بس کے ٹکرا جانے سے ۱۴؍ افراد ہلاک اور ۳۷؍زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے شانزی صوبے کے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ حادثہ منگل کو گرینیج وقت کے مطابق صبح ساڑھے بجے پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بس، جس میں ۵۱؍افراد سوار تھے، سرنگ کی اندرونی دیوار سے ٹکرا گئی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے ایک الگ رپورٹ جس میں زندہ بچ جانے والوں کی حالت کی سنگینی کے بارے میں تفصیلات فراہم کئے بغیر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے، واقعے کی وجہ ابھی تفتیش کے دائرے میں ہے۔ 
 واضح رہے کہ چین میں سخت حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سڑک حادثات عام ہیں۔ گزشتہ سال فروری میں وسطی صوبہ ہنان کے ایک سڑک حادثہ میں ۱۶؍افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اس سے ایک ماہ قبل مشرقی صوبہ جیانگ شی میں ایک سڑک حادثے میں ۱۹؍ افراد ہلاک اور ۲۰؍ زخمی ہوئے تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK