Inquilab Logo

چین میں سال کے پہلے طوفان سے تباہی

Updated: July 04, 2022, 1:07 PM IST | Agency | Beijing

سمندری طوفان کےنتیجے میں ایک جہاز کے دوٹکڑے ہوگئے ، عملہ کے ۲۵؍ سے زائد اراکین لاپتہ ہوگئے ،’چابا‘نامی طوفان کے دوران شدیدآندھی چلی اور خوب بارش ہوئی ۔ سب سے زیاد ہ آبادی والے صوبے گوانگ ڈوانگ میں ریکارڈ بارش کا انتباہ

A ship torn apart by a storm. Search for t.Picture:INN
طوفان سے دو ٹکڑوں میں تقسیم ہونے والا جہاز۔ ۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ ماہ سے جاری بارش کے دوران اتوا ر کو چین نے  پہلے سمندری طوفان کا سامنا کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانےپر نقصان  ہوا ہے ۔ آئندہ مزید بار ش اور آندھی پیش گوئی کی گئی ۔ ادھر ایک جہاز بھی تباہ ہوگیا ہے۔ واضح رہےکہ چین کے مختلف حصوں میں جون کے آخری عشرے سے بارش ہورہی ہے۔ 
 امدادی کارکن سرگرم 
  مقامی میڈیا کے مطابق بحیرۂ جنوبی چین میں سمندری طوفان کے دوران جہاز کے دو ٹکڑے ہونے کے بعد عملہ کے۲۵؍سے زائد اراکین لاپتہ ہوگئے جنہیں تلاش کرنے کیلئے امدادی کارکن سرم ہوگئے ہیں۔
طوفان کے دوران آندھی اور بارش 
  میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں رواں سال آنے والے پہلے طوفان کے دوران جنوبی ساحلوں پر شدید آندھی چلی اور خوب بارش ہوئی جبکہ پیش گوئی کرنے والوں نے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے گوانگ ڈونگ  اوردیگر صوبوں میں طوفان کے نتیجے میں تباہی کے انتہائی خطرے سے متنبہ کیا ہے۔
 طوفان کا نام
 قومی موسمیاتی مرکز نے  اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سمندری طوفان جسے چابا کا نام دیا گیا ہے گوانگ ڈونگ کے ماومنگ شہر سے ٹکرانے کے بعد شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔
 جہاز کا عملہ کہاں چلا گیا ؟
 ہانگ کانگ گورنمنٹ فلائنگ سروس کے مطابق طوفان سے انجینئرنگ جہازکو کافی نقصان پہنچا  ہے جو ہانگ کانگ سے۱۶۰؍ ناٹیکل میل جنوب مغرب میں موجود تھا۔ ا  س کے دو ٹکڑے ہوگئےہیں جبکہ جہاز پر موجود۳۰؍ رکنی عملہ اس سے اتر گیا تھا۔ اب یہ عملہ پانی میں کود گیا ہے کہیں اور چلا گیا ہے ، خبر لکھے جانے تک اس کاتصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔ 
۳؍ افراد کو بچایا گیا 
 حکام نے بتایا کہ۳؍ افراد کو بچا لیا گیا  ہےاور علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے فراہم کردہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کے بعد لے جایا جارہا ہے جبکہ لہریں نیچے آدھے ڈوبے ہوئے جہاز سے ٹکرا رہی ہیں۔
 زندہ بچ جانے والوں کا بیان 
 جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق جہاز کے عملہ میں سے۳؍ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ جہاز کے عملہ کے دیگر ار اکین  ہیلی کاپٹر کے پہنچنے سے قبل ہی شاید لہروں میں بہہ گئے ہوں گے۔ واضح رہےکہ سمندری طوفان ’چابا‘ اس سے قبل بحیرۂ جنوبی چین کے وسطی حصے میں بننا شروع ہوا تھا جوسنیچر کی دوپہر کو جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرایا تھا۔
تیز ہواؤں اور خراب موسم سے دشواری 
 امدادی کارکنوں نے جہاز کو سمندری طوفان کے مرکز کے قریب پایا جہاں خراب موسم اور انتہائی تیز ہواؤں نے ریسکیو آپریشن کو مزید مشکل اور خطرناک بنا دیا ہے۔ 
 طوفان کی شدت سے متعلق حکام نے بتایا کہ جہاز کے مقام پر ہوا کی رفتار۱۴۴؍ کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جبکہ لہروں کی اونچائی۱۰؍ میٹر تھی۔
 امدادی کارروائیوں میں تیزی 
 گورنمنٹ فلائنگ سروس نے امدادی کارروائیوں میں تیزی کرتے ہوئے۲؍ فکسڈ ونگ ہوائی جہاز اور چار ہیلی کاپٹر روانہ کئے ہیں جبکہ چینی حکام نے بھی امدادی کشتی روانہ کی۔ امدادی کارروائیوں میں شریک حکام نے بتایا کہ وہ بڑی تعداد میںعوام کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے تلاش کا دائرہ بڑھا رہے ہیں اور اگر حالات نے اجازت دی تو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو رات کے اوقات میں بھی جاری رکھا جائے گا ۔ 
  دوسری جانب چین میں شدید طوفانی بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔ آئندہ ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے گوانگ ڈونگ میں ریکارڈ توڑ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گوانگ ڈونگ کے شہر ماؤمنگ میں اتوار کو بھی طوفانی بارش ہوئی۔ کہا جارہا ہے کہ طوفان درمیانے درجے کا تھا لیکن اس کی وجہ سے ریکارڈ توڑ بارش ہوئی۔
 اگست تک شدید بارش اور سیلاب کا  خدشہ
 ہینان صوبے میں ریلوے سروس معطل کردی گئی جبکہ کئی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔  چین میں ہونے والی حالیہ بارش سےعمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ تقریباً۱۰؍ لاکھ افراد کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔ چین میں اگست تک شدید بارش اور سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔

china Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK