Inquilab Logo

چین میں زلزلہ: ۱۱۸؍ افراد جاں بحق، ۵۰۰؍ سے زائد زخمی

Updated: December 19, 2023, 3:31 PM IST | China

چین کے صوبے گانسو اور چنگھائی میں پیر کی نصف شب سے پہلے ۲ء۶؍ شدت کا زلزلہ آنے کے سبب ۱۱۸؍ افراد جاں بحق جبکہ ۵۰۰؍ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے کے بعد ۳۲؍ جھٹکے درج کئے گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ دیہاتی علاقوں اور گاؤں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوا ہے۔

A government employee inspecting a destroyed house after the earthquake. Photo: PTI
سرکاری ملازم زلزلے کے بعد تباہ ہونے والے مکان کا جائزہ لیتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

چین کے لوکل ارتھ کوئیک ریلیف سینٹر کے مطابق چین کے شمال مغرب میں دور دراز پہاڑی علاقے میں نصف شب ۲ء۶؍ شدت کا زلزلہ آنے کے سبب ۱۱۸؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۵۰۰؍ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ چین کے ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق رات میں تقریباً ۱۱؍ بجکر ۵۹؍ منٹ پر چین کے گانسو اور چنگھائی صوبوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جبکہ زلزلے کا مرکز لیوگو جیشیشان بونان، دونگشیانگ اور سالار خود مختار کاؤنٹی سے ۸؍ کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے نے انفرااسٹرکچر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ چین کا صوبہ چنگھائی تبت ہمالیائی ریجن سے متصل ہے جہاں براعظمی پلیٹوں کی تبدیلی اکثر زلزلے کا سبب بنتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دوسرے زلزلے کے جھٹکے نے چین کے علاقے سنکیانگ کو متاثر کیا۔ سی ای این سی کے مطابق چین کے شہر ارتوش میں مقامی وقت کے مطابق ۹؍ بجکر ۴۶؍ منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ چین کے صوبے گانسو اور چنگھائی میں آفٹر شاکس محسوس کئے گئے تھے۔

گانسو میں ۱۰۵؍ جبکہ چنگھائی میں ۱۳؍ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ۵۷۹؍ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چین کے علاقے جیشیشان میں ۶؍ ہزار ۳۸۱؍ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان ہان شجان نے کہا کہ زلزلے کے بعد ۳۲؍ آفٹر شاکس درج کئے گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ شدت ۰ء۴؍ ہے۔ زلزلے کے سبب چین کے دیہاتی علاقوں میں کچھ سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔  ذرائع ابلاغ متاثر ہوا ہے اور کئی مقامات پر بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے چین کے کچھ گاؤں میں بجلی اور پانی کی کمی ہوگئی ہے۔ ٹرانسپورٹ منسٹری کے مطابق زرد ندی (یلو ریور) کے اطراف والے بریج میں زلزلے کی وجہ سے کریک ہو گیا ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق جیشیشان میں درجہ حرارت کے معمول سے منفی ۱۰؍ ڈگری سیلسیس بڑھنے کی اطلاع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK