Inquilab Logo Happiest Places to Work

چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کی کولکاتا سے کنمنگ کے لیے براہِ راست پروازیں بحال

Updated: April 20, 2026, 8:03 PM IST | Kolkata

چین کی معروف فضائی کمپنی چائنا ایسٹرن ایئرلائنز نے ہندوستان اور چین کے درمیان سفری و تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کولکاتا اور کنمنگ کے درمیان اپنی براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

India And China.Photo:INN
ہندوستان اور چین۔ تصویر:آئی این این

چین کی معروف فضائی کمپنی چائنا ایسٹرن ایئرلائنز نے  ہندوستان اور چین کے درمیان سفری و تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کولکاتا اور کنمنگ کے درمیان اپنی براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ایئرلائن کے مطابق، ۱۹؍ اپریل کو دونوں شہروں کے درمیان پہلی پرواز روانہ ہوئی۔ کورونا وبا کے باعث طویل تعطل کے بعد گزشتہ سال سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطہ بتدریج بحال ہو رہا ہے۔کولکاتا اور کنمنگ کے درمیان یہ پروازیں ہفتے میں ۶؍ دن دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئے:مثبت سوچ اور اتحاد کی ضرورت ہے: شکست کے بعد ہرمن پریت کور کا عزم


کولکاتا ایئرپورٹ پر ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں روایتی چراغاں کیا گیا۔ اس موقع پر چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کے انڈیا جنرل منیجر لیو یونگ ہونگ، چینی قونصل جنرل شو ویئی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
ایئرلائن نے واضح کیا ہے کہ کنمنگ-کولکاتا روٹ ان کے لیے اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ نہ صرف سیاحت کو فروغ دے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تجارتی تبادلے کا ذریعہ بھی بنے گا۔ کنمنگ کے ذریعے مسافروں کو چین کے دیگر بڑے شہروں جیسے شنگھائی، بیجنگ، گوانگزو، ہانگ زو اور شینزین تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:اکشے کمار اور پریادرشن کی فلم کی کمائی میں نمایاں اضافہ


 چائنا ایسٹرن ایئرلائنز مستقبل قریب میں ممبئی-شنگھائی اور دیگر اہم روٹس پر بھی اپنی خدمات شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ دو دہائیوں سے ایئرلائن کے کمرشیل اور آپریشنل معاملات سنبھالنے والے ادارے انٹرگلوب ایئر ٹرانسپورٹ نے اس سروس کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ٹکٹنگ سے لے کر مارکیٹنگ تک تمام تر سہولیات اسی ادارے کے زیرِ انتظام فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK