ہندستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ٹیم کو متحد رہنے اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
EPAPER
Updated: April 20, 2026, 6:01 PM IST | Johansburg
ہندستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ٹیم کو متحد رہنے اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
ہندستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ٹیم کو متحد رہنے اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
اتوار کے روز ڈربن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو ۸؍وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی میزبان پروٹیاز ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں ۰۔۲؍ کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ یہ اس سال ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں ہندوستان کی مسلسل تیسری شکست ہے۔
Shafali Verma is 100% ___? 😉
— BCCI Women (@BCCIWomen) April 19, 2026
Heartfelt wishes pour in from #TeamIndia members as the swashbuckling opener gears up for her milestone day 🥳
How would you complete the sentence? 🤔#SAvIND | @TheShafaliVerma pic.twitter.com/8jgBu1KPgR
جارح مزاج اوپنر شیفالی ورما نے ۵۷؍ رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، لیکن مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث پوری ٹیم ۱۴۷؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آخری ۱۰؍ اوورز میں ہندوستانی بلے باز رنز بنانے میں جدوجہد کرتے نظر آئے۔ ۱۴۸؍ رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے انتہائی آسانی سے حاصل کر لیا۔ کپتان لورا ولوارٹ (۵۴؍رن) اور سنی لوس (۵۷؍رن) کے درمیان ۱۰۶؍ رنز کی افتتاحی شراکت نے ہندوستان کی جیت کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔
یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سٹی کی آرسنل پر فتح: خطاب کی جنگ میں نیا موڑ
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہرمن پریت کور نے کہا ’’یہ ایک مشکل وقت ہے اور بطور ٹیم ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ بیٹنگ میں ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، خاص طور پر اننگز کے آخری حصے میں۔ جب شاٹس نہ لگ رہے ہوں تواسٹرائیک روٹیٹ کرنا اہم ہوتا ہے، جس پر ہمیں کام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ بو لنگ اور پاور پلے میں بھی چیزیں ہمارے حق میں نہیں جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مدثر عزیز اور آیوشمان کھرانہ کی ’’پتی، پتنی اور وہ ۲‘‘ کا ٹیزر ریلیز
اوپنر شیفالی ورما نے اپنی کپتان کی باتوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہمارے پاس دو دن کا وقفہ ہے، ہم دوبارہ متحد ہوں گے اور سخت محنت کے ذریعے اگلے میچوں اور ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ واپس آئیں گے۔ ہندوستانی ٹیم اب سیریز کے تیسرے میچ کے لیے جوہانسبرگ روانہ ہوگی، جہاں اسے سیریز میں بقا کے لیے ہر صورت جیت درکار ہے۔