حالیہ امریکی چین ٹریڈ وار کے درمیان چین کی برآمدات بڑھنے لگی ہیں اور تجارت خسارے سے سرپلس میں آگئی۔
EPAPER
Updated: December 08, 2025, 7:01 PM IST | Beijing
حالیہ امریکی چین ٹریڈ وار کے درمیان چین کی برآمدات بڑھنے لگی ہیں اور تجارت خسارے سے سرپلس میں آگئی۔
اسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چینی برآمدات میں نومبر میں۹ء۵؍ فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ امریکی برآمدات میں ۲۹؍ فی صد کمی ہوئی ہے۔ چین کی مجموعی برآمدات نومبر میں توقعات سے زیادہ۳ء۳۳۰؍ ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اکتوبر میں ۱ء۱؍فی صد کمی کے بعد چینی برآمدات میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چین کی سالانہ تجارت خسارہ نہیں بلکہ ۰۸ء۱؍ ٹریلین ڈالر سرپلس تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ کی برآمدات ۸؍ویں ماہ بھی مسلسل ۲؍ ہندسوں کی کمی کے ساتھ گر رہی ہے، دوسری طرف چین کی برآمدات جنوب مشرقی ایشیا، لاطینی امریکہ، افریقہ اور یورپی یونین میں بڑھی ہیں۔ چین کی درآمدات نومبر میں ۹ء۱؍ فیصد بڑھ کر۶ء۲۱۸؍ ارب ڈالر رہیں۔ ماہرین اقتصادیات کہتے ہیں چین رواں سال تقریباً ۵؍ فیصد ترقی کا ہدف پورا کر لے گا۔ ماہر معیشت مورگن اسٹینلے کا کہنا ہے کہ ۲۰۳۰ء تک چین کا بین الاقوامی برآمدات میں حصہ ۵ء۱۶؍ فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ جدید صنعت اور ہائی گروتھ شعبوں جیسے الیکٹرک گاڑیاں، روبوٹکس اور بیٹریز میں چین کو برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھئے:۶؍دنوں میں۳۷؍ہزار کروڑ روپے کا صفایا
پیر کو جاری ہونے والے کسٹمز کے اعداد و شمار نے یہ بھی ظاہر کیا کہ امریکہ کو بھیجی جانے والی ترسیل میں سال بہ سال تقریباً ۲۹؍ فی صد کمی واقع ہوئی۔ لیکن جیسے جیسے امریکہ کے ساتھ تجارت کمزور پڑ رہی ہے، چین جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ، یورپ اور لاطینی امریکہ میں اپنی برآمدی منڈیوں کو متنوع بنا رہا ہے۔
کسان کا انوکھا قدم
مارکیٹ میں پیاز کی قیمت بہت کم ہونے اور دلالوں کے کم قیمت بتانے سے ناراض ایک کسان نے منفرد طریقہ اختیار کیا۔ دلالوں کے پاس جانے کے بجائے اس نے فیصلہ کیا کہ پیاز سیدھے عوام تک پہنچائی جائے۔ اے پی کے کرنول ضلع سے تعلق رکھنے والے کسان کریم نے پیاز کی کاشت کی تھی۔ مارکیٹ میں دلالوں کے بتائی گئی قیمت پر فروخت کرنے پر نقصان ہونے کا احساس ہونے کے بعد انہوں نے پیاز سیدھے صارفین تک پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی۔ ایک مددگار کے ساتھ اپنے ٹرک میں پیاز لوڈ کر کے وہ مختلف علاقوں میں گئے جہاں ان کی زیادہ مانگ تھی اور براہِ راست عوام کو فروخت کرتے رہے۔
ٹیم انڈیا کٹک میں اپنے مضبوط ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم
کریم پیاز سے بھرا ٹرک لے کر سری پوٹی سری راملو نیلور ضلع کے پودلکورو پہنچے۔ یہاں مارکیٹ میں پیاز کی قیمت ۴۰؍ روپے فی کلو تھی لیکن کریم نے صرف ۱۵؍ روپے فی کلو میں فروخت کرنے کا بورڈ لگایا۔ سستی قیمت دیکھ کر صارفین اچانک بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور صرف ایک گھنٹے میں پورا ٹرک خالی ہوگیا۔