Inquilab Logo

چین،فلسطین کو اقوامِ متحدہ کا مستقل رکن بنانے کا حامی

Updated: June 16, 2023, 12:54 PM IST | Beijing

چین کے صدر شی جن پنگ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ہی کو مسئلۂ فلسطین کا واحد حل بتایا

Xi Jinping and his Palestinian counterpart Mahmoud Abbas. (AP/PTI)
شی جن پنگ اور ان کے فلسطینی ہم منصب محمود عباس ۔ ( اےپی/ پی ٹی آئی)

 چین کے صدر شی جن پنگ نے فلسطین کو اقوامِ متحدہ کا  مستقبل رکن بنانے کی حمایت کی ۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق  چینی  سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق  جمعرات کو چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے ایک اجلاس  میں فلسطینی صدر محمود عباس کو بتایا کہ چین اقوام متحدہ کا  مستقل رکن ریاست  بننے کیلئے فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔
  قبل ازیں بدھ کو چین کے صدر شی جن پنگ اور فلسطینی صدر محمود عباس نے بیجنگ میں چین کے’گریٹ ہال آف دی پیپل‘ (عظیم عوامی ہال )میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔
 تقریب  میں چینی صدر نے اپنے فلسطینی ہم منصب کو یقین د لایا کہ چین ، فلسطین  سے تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ  آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلۂ فلسطین کا واحد حل ہے۔
  یاد رہےکہ سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد فلسطین کے  صدر محمود عباس کا یہ دورۂ چین اہمیت کا حامل ہے۔ اس دور ان چین  اور فلسطین کےد رمیان اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔  قبل ازیں چین کے صدر نے اسرئیل - فلسطین امن مذاکرات بحال کرنے میں  مدد کا وعدہ کیا تھا۔ 

beijing Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK