Inquilab Logo

امریکی وزیر تجارت کے چار روزہ دورۂ چین کا آغاز، اہم امور پر تبادلۂ خیال

Updated: August 29, 2023, 12:41 PM IST | Agency | Beijing

بیجنگ، واشنگٹن سے اقتصادی تعلقات میں اختلافات ختم کرنے کا خواہشمند ، جینا ریمنڈ و کی ۳۰؍ اگست تک اہم لیڈروں سے ملاقات متوقع

US Commerce Secretary Gina Raymond Waugh (center) and others.Photo. PTI,AP
امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو وا( درمیان) اور دیگر۔ تصویر:اےپی / پی ٹی آئی

اتوار سے امریکہ کی وزیر تجارت جینا ریمنڈ وکے چارروزہ دورۂ چین کا آغاز ہوا ۔ وہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارت اور سیاحت میں تعاون قائم کرنے کیلئےاتوار کو بیجنگ پہنچیں ۔ 
میڈیا رپورٹس میں فائنانشیل ٹائمز اخبار کے حوالے سے پیر کو بتایا کہ ریمنڈو۳۰؍ اگست تک چین کے دورے پر ہیں ۔ پیر کو انہوں نے چینی قیادت اور تاجروں سے ملاقات کی ۔ آ ج ( منگل کو) بھی وہ اہم لیڈروں سے ملیں گی ۔ 
قبل ازیں چین کی وزارت تجارت کے ترجمان شو زیوٹنگ نے کہا تھا کہ ریمنڈو کے دورے میں چینی حکومت امریکہ سے اقتصادی تعلقات میں اختلافات کم کرنے پر بات چیت کرناچاہتی ہے۔
چین نے مئی میں کہا تھا کہ امریکی سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی مائیکرون سائبر سیکوریٹی کی تفتیش میں ناکام رہی ہے، اس لئے چین کے اہم معلوماتی ڈھانچے کو کمپنی کی مصنوعات کو خریدنا بند کر دینا چاہئے۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی امور پر سنگین اختلافات پائے جارہے ہیں ۔
امریکی قانون سازوں نے مبینہ طور پر امریکی محکمہ تجارت سے چین کی مربوط سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی چانگیکسن میموری ٹکنالوجی کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس سے پہلے اپریل میں امریکہ نے مبینہ طور پر مائیکرون میں سیکوریٹی جانچ کرنے کے بعد جنوبی کوریا سے چین کو اپنے سیمی کنڈکٹر کی برآمدات کو محدود کرنے کیلئے کہا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK