چین سمیت اتحادیوں کوامریکی وزیر خزانہ کا سخت پیغام،ایران سے لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندی کا انتباہ۔
EPAPER
Updated: August 22, 2026, 12:47 PM IST | Agency | Washington
چین سمیت اتحادیوں کوامریکی وزیر خزانہ کا سخت پیغام،ایران سے لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندی کا انتباہ۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے اتحادی ممالک کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اتحادی ممالک کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ انہیں اب امریکہ اور ایران میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا فیصلہ کرے کہ وہ کس کا ساتھ دینا چاہتی ہے؟اسکاٹ بیسنٹ نے موقف اختیار کیا کہ اگر اتحادی ممالک اس ’قاتل حکومت‘ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں امریکہ کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کی جائیں گی اور ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔امریکی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ایرانی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے تاکہ تہران کے پاس اپنی پراکسیز کی مالی معاونت اور انہیں طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔انہوں نے تصدیق کی کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری ہے اور اس پالیسی کا بنیادی ہدف ایرانی حکومت کا خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ریکارڈ ’سپر ایل نینو‘ کا خطرہ، ۲۰۲۷ء میں دنیا کا گرم ترین سال بننے کا خدشہ
واضح ہوکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی چین اور دیگر ممالک کو ایران کی معاشی مدد پر متنبہ کرنے کے بعد وزیر خزانہ نے بھی دھمکی آمیز بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ نے کہا کہ امریکہ کا اپنے اتحادیوں اور دیگر ممالک کو یہ واضح پیغام ہے کہ آپ سب کو ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لئے امریکی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔اس موقع پر امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ نے خاص طور پر چین سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ ایران کے خلاف امریکی اقتصادی مہم میں امریکہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں مزید کہا کہ جو ممالک ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات جاری رکھیں گے انھیں امریکہ کے سخت اقدامات اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اسی دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جس میں معاشی دباؤ واشنگٹن کے مقاصد حاصل کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ بن گیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں اور سفارتی کوششیں بدستور تعطل کا شکار ہیں۔وینس نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اب ہم ایک طرح سے نئے مرحلے میں ہیں، جہاں ہمارے پاس سب سے مؤثر ذریعہ وہ معاشی دباؤ ہے جو ہم ان پر ڈال سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ۹؍ سم کارڈز رکھنے والوں کو نیا موبائل کنیکشن نہ دیا جائے: محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز
چین کا ردعمل
چین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور دباؤ کو مسئلے کا حل قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے تنازع کے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ پابندیاں اور دباؤ مسائل کے حل میں مدد نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو ذمہ دارانہ اقدامات کرتے ہوئے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازع حل کرنا چاہئے۔