Inquilab Logo

دیہی علاقوں کی بے روز گاری میں کمی کا دعویٰ

Updated: August 03, 2022, 12:03 PM IST | Agency | New Delhi

سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونامی   کےاعداد وشمار کے مطابق گاؤں میں جولائی کے دوران بے روزگاری کی شرح ۶ء۱۴؍ فیصد تھی جبکہ جون میں یہ شرح ۸ء۰۳؍ فیصد تھی۔ بے روز گاری کی شرح میںکمی کا ایک سبب گزشتہ ماہ جولائی کی موسلادھار بارش ہے

 Villagers also got employment during paddy harvest after rains.Picture:PTI
بار ش کے بعد دھان کی روپائی کے دوران بھی گاؤں والوں کو روزگار ملا ۔ تصویر: پی ٹی آئی

دیہی علاقوں میں جولائی کے مہینے کے دوران  بے روز گاری کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے  ۔ اس کی وجہ یہ  ہے کہ  جولائی میں خوب بارش ہوئی جس  سے لا ک ڈاؤن  کے بعد  سےبے روزگاری کی مار جھیلنے والے مزدوروں کو تھوڑی بہت راحت ملی، انہیں کام ملا ۔  اس دوران مکئی ، ارہروغیرہ کی بوائی ہوئی جبکہ اس دوران دھان کی روپائی بھی ہوئی۔    سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونامی ( سی ایم آئی ای )  کےاعداد وشمار کے مطابق گاؤں میں جولائی  کے دوران بے روزگاری کی شرح ۶ء۱۴؍ فیصد تھی جبکہ جون میں یہ شرح ۸ء۰۳؍ فیصد تھی۔ گاؤں میں بے روز گاری کی شرح  میںکمی کا ایک  سبب گزشتہ ماہ جولائی میں مانسون کا مہربان ہونا بتایا جارہا  ہےجس سے گا ؤں والوںکو زراعت کے شعبے میں روز گاملا ۔  مجموعی طور پر  ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ جنوری میں ۶ء۵۷؍فیصد  کے ساتھ  یہ سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ۔  جولائی میںیہ شرح ۶ء۸؍ فیصد  رہی۔ جون کے مقابلے میں بے روزگاری کی شرح میں ایک فیصد کمی آئی ہے۔ حالانکہ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح ابھی ۸ء۲۱؍ فیصد ہےجو مئی کے برابر ہے۔ جو ن میںیہ گھٹ کر ۷ء۳؍ فیصد پر چلی گئی تھی ۔  سی ایم آئی ای کے مطابق جون میں ۳۹؍ کروڑ افراد کے پاس روزگار تھا۔  اعدا د وشمار کے مطابق سب زیاد ہ بے روزگاری ہریانہ میں ہے۔ اس ریاست میں جولائی کے مہینے میں بے روزگا ری کی شرح سب سے زیادہ ۲۶ء۹؍ فیصد تھی،جون میںیہ شرح۳۰ء۶؍ جبکہ مئی میں ۲۴ء۶؍ فیصد تھی۔بے روزگاری کے اعتبار سے جموں کشمیر دوسرے نمبر ہےجہاں  بے روزگاری کی شرح۲۰ء۲؍ فیصد رہی جو جون میں۱۷ء۲؍ فیصد تھی۔ اسی طرح بے روز گاری کی ۱۹ء۱؍ فیصد شرح کے ساتھ راجستھان تیسرے  جبکہ ۱۸ء۸؍ فیصد کے ساتھ بہار چوتھے مقام پر ہے۔ 
   اتر پر دیش میں جون کے مقابلے میں بے روزگاری بڑھی ہے ۔ اس مہینے میں بے روزگاری کی شرح۲ء۸؍ فیصد تھی جو جولائی میں ۳ء۳؍ فیصد ہوگئی ۔  ادیشہ میں بے روزگاری کی شرح ۹ء فیصد  جبکہ میگھا لیہ ۱ء۵؍ فیصد رہی ۔  اسی طرح پنجاب میں  جولائی کے دوران بے روزگاری کی شرح۷ء۷؍ فیصد جبکہ دہلی میں ۸ء۹؍ فیصد رہی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK