• Sun, 22 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان جگری دوست سلمان کے والد کا حال پوچھنے اسپتال پہنچے

Updated: February 22, 2026, 6:06 PM IST | Mumbai

فلم ’’شعلے‘‘ جیسی کئی کلٹ کلاسک ہندی فلمیں لکھنے والے نامور فلم رائٹر سلیم خان تقریباً ایک ہفتے سے اسپتال میں ہیں۔ معمولی دماغی خونریزی (مائنر برین ہیمرج) کی وجہ سے انہیں گزشتہ منگل کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں لایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Shah Rukh Khan Salman Khan And Salim Khan.Photo:INN
سلمان خان سلیم خان اور شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

فلم ’’شعلے‘‘ جیسی کئی کلٹ کلاسک ہندی فلمیں لکھنے والے نامور فلم رائٹر  سلیم خان  تقریباً ایک ہفتے سے اسپتال میں ہیں۔ معمولی دماغی خونریزی (مائنر برین ہیمرج) کی وجہ سے انہیں گزشتہ منگل کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال  میں لایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔اب خبر آ رہی ہے کہ سپر اسٹار سلمان خان کے عزیز دوست اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان دیر رات سلیم صاحب کی عیادت کے لیے لیلاوتی  اسپتال  پہنچے ہیں۔ ساتھ ہی ڈاکٹر نے بھی اس اسکرین رائٹر کی صحت پر ضروری اپ ڈیٹ دی ہے۔
سلیم خان کو دیکھنے پہنچے شاہ رخ خان 
سنیما کی دنیا میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی کافی مشہور ہے۔ ایسے میں سلمان کے والد کی زندگی کی اس مشکل گھڑی میں کنگ خان نے اپنی دوستی کا فرض نبھاتے ہوئے دیر رات ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کا رخ کیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے اسپتال پہنچ کر سلیم خان کی طبیعت کا جائزہ لیا۔ سلیم صاحب کے لیے شاہ رخ خان کی یہ فکر واضح کرتی ہے کہ وہ ان کا کتنا احترام اور قدر کرتے ہیں۔
اس سے پہلے کئی مواقع پر شاہ رخ خان نے یہ بات ظاہر کی ہے کہ اگر سلمان خان کے والد نہ ہوتے تو شاید ممبئی میں ان کا کوئی ٹھکانہ نہ ہوتا۔ کیریئر کے ابتدائی دور میں جب شاہ رخ خان جدوجہد کر رہے تھے، تب سلیم صاحب نے انہیں بھرپور سپورٹ کیا اور اپنے بچے کی طرح خیال رکھا۔

یہ بھی پڑھئےَ:ٹی وی کی ’گوپی بہو‘دیوولینا بھٹّاچارجی نے شوہر کے ساتھ افطار کیا

شاید یہی وجہ ہے کہ سلمان خان اورشاہ رخ خان کی دوستی کا رشتہ بہت گہرا ہے۔ یہ دونوں سپر اسٹار ایک دوسرے کو اپنے خاندان کی طرح سمجھتے ہیں۔ ایسے میں جب سلمان کے خاندان پر مشکل وقت آیا تو شاہ رخ نے اپنی موجودگی سے ان کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھئے:کارلوس الکاراز کا قطر اوپن کے خطاب پر قبضہ

اب سلیم خان کی طبیعت کیسی ہے؟
لیلاوتی اسپتال کے  ڈاکٹر جلیل پرکار  نے سلیم خان کی صحت کے بارے میں بتایا کہ  تھوڑی دماغی خونریزی ہوئی تھی۔ ڈی سی اے  نامی کا ایک پروسیزر کیا گیا۔ تاہم، اس کے لیے کسی قسم کی سرجری کی ضرورت نہیں پڑی۔ وہ ابھی بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا جائے گا۔ عمر کو دیکھتے ہوئے، صحتیاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK