• Sun, 22 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی ملک کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنے گا: مودی

Updated: February 22, 2026, 6:05 PM IST | Meerut

وزیر اعظم نریندر مودی نے میرٹھ کی انقلابی سرزمین سے نمو بھارت ریپڈ ریل اور میرٹھ میٹرو سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کو ملک کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے لیے مرکز اور ریاست کی ڈبل انجن سرکار مسلسل کام کر رہی ہے ۔

Prime Minister Narendra Modi.Photo:PTI
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر:پی ٹی آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میرٹھ کی انقلابی سرزمین سے نمو بھارت ریپڈ ریل اور میرٹھ میٹرو سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کو ملک کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے لیے مرکز اور ریاست کی ڈبل انجن سرکار مسلسل کام کر رہی ہے اور جدید کنکٹی ویٹی ترقی یافتہ ہندوستان کی نمایاں شناخت بن کر ابھر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی بار ایک ہی دن نمو بھارت ریپڈ ریل اور میٹرو سروس کا آغاز ہوا ہے، جو ترقی یافتہ ہندوستان کی کنکٹی ویٹی کی عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر میٹرو اور ٹوئن سٹی وژن کو رفتار دینے کے لیے نمو بھارت جیسی جدید ٹرین ملک میں ایک نئی تبدیلی کا اشارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ورک کلچر سنگ بنیاد سے لے کر افتتاح تک منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہے، اسی لیے اب پروجیکٹ معلق نہیں رہتے۔ انہوں نے خود میٹرو میں سفر کرنے اور طلبہ و مسافروں سے گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اس تبدیلی کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چند سال پہلے تک شام ہوتے ہی علاقے میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول ہوتا تھا، جب کہ آج نظم ونسق میں بہتری اور جدید ٹرانسپورٹ سہولتوں نے خصوصاً خواتین اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نمو بھارت ریپڈ ریل میں بڑی تعداد میں بیٹیاں ٹرین آپریٹر اور اسٹیشن کنٹرول جیسے فرائض انجام دے رہی ہیں، جو `ناری شکتی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ  ۲۰۱۴ء سے پہلے ملک میں میٹرو توسیع کی رفتار نہایت سست تھی اور صرف پانچ شہروں میں میٹرو سروس تھی  جبکہ آج ۲۵؍ سے زیادہ شہروں میں میٹرو چل رہی ہے اور ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سُدیپ کو میرے بغیر کرائم ڈراما بنانے کی اجازت نہیں: جے دیپ اہلاوت

وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی اتر پردیش چھوٹے، درمیانے اور ایم ایس ایم ای صنعتوں کا اہم مرکز ہے۔ حالیہ مرکزی بجٹ میں چھوٹے صنعتوں کے لیے ۱۰؍ ہزار کروڑ روپے کے خصوصی فنڈ کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے ایم ایس ایم ای کو قرض کی دستیابی آسان ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ ضوابط میں نرمی سے میرٹھ کی کھیل صنعت، مرادآباد کی پیتل صنعت، سہارنپور کی لکڑی کاریگری، خورجہ کی کروکری، باغپت کی ہوم فرنیشنگ اور دیگر  صنعتوں کو عالمی منڈی تک رسائی میں فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:زمبابوے کا عزم بمقابلہ ویسٹ انڈیز کی جارحیت: سپر ۸؍ کا بڑا مقابلہ

انہوں نے کسانوں کے مفاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت اتر پردیش کے کسانوں کو تقریباً ۹۵؍ ہزار کروڑ روپے دیے جا چکے ہیں، جن میں میرٹھ کے کسانوں کو بھی تقریباً ۸۰۰؍ کروڑ روپے ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور فوڈ پروسیسنگ کو فروغ دینے پر زور دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے حالیہ عالمی اے آئی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ۸۰؍ سے زیادہ ممالک کی شرکت سے ہندوستان کا عالمی وقار بڑھا ہے۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کچھ جماعتیں ہندوستان کی کامیابیوں کو سیاسی تنازع بنا کر ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK