انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فٹ بال کی سہولیات کی تعمیرِ نو کے لیے فیفا کا سرمایہ کاری پروگرام ایک بین الاقوامی اسپورٹس فیڈریشن کے سماجی اور تعمیری کردار کے عین مطابق ہے۔
EPAPER
Updated: February 22, 2026, 6:05 PM IST | Lussanne
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فٹ بال کی سہولیات کی تعمیرِ نو کے لیے فیفا کا سرمایہ کاری پروگرام ایک بین الاقوامی اسپورٹس فیڈریشن کے سماجی اور تعمیری کردار کے عین مطابق ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فٹ بال کی سہولیات کی تعمیرِ نو کے لیے فیفا کا سرمایہ کاری پروگرام ایک بین الاقوامی اسپورٹس فیڈریشن کے سماجی اور تعمیری کردار کے عین مطابق ہے۔
فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے حال ہی میں واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس کے دوران اعلان کیا تھا کہ ان کی تنظیم غزہ میں جنگ کے دوران تباہ ہونے والے فٹ بال کے میدانوں اور سہولیات کی بحالی کے لیے ۷۵؍ ملین ڈالر کے فنڈ کی قیادت کرے گی۔ اس پروگرام میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی فراہمی، تعلیم اور کھلاڑیوں کی تربیت کے منصوبے شامل ہیں۔اس اجلاس میں انفنٹینو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہمراہ اسٹیج پر نظر آئے، جہاں انہوں نے ’’امریکہ ‘‘ اور۴۵۔۴۷؍ (ٹرمپ کی دو صدارتی مدتوں کی علامت) تحریر والی سرخ ٹوپی پہن رکھی تھی۔
آئی او سی کے ترجمان نے بتایا کہ’’ہم سمجھتے ہیں کہ فیفا فٹ بال کے ذریعے غزہ (فلسطین) میں کھیلوں کی بحالی کے جامع پروگرام کی حمایت کر رہا ہے۔ یہ مکمل طور پر ایک بین الاقوامی فیڈریشن کے فرائض کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ آئی او سی خود بھی اولمپک سالیڈیریٹی کے ذریعے خطے میں کھیلوں کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:زمبابوے کا عزم بمقابلہ ویسٹ انڈیز کی جارحیت: سپر ۸؍ کا بڑا مقابلہ
رواں سال امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا مشترکہ طور پر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے انفنٹینو اور ٹرمپ کے درمیان قریبی روابط دیکھے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ دسمبر میں فیفا نے صدر ٹرمپ کو دنیا بھر میں امن کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں اپنا پہلا پیس پرائز (امن انعام) بھی عطا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:سُدیپ کو میرے بغیر کرائم ڈراما بنانے کی اجازت نہیں: جے دیپ اہلاوت
خیال رہے کہ فیفا اور بورڈ آف پیس کے درمیان غزہ کی بحالی کے لیے اسٹریٹیجک معاہدہ طے پاگیا۔ فیفا کے مطابق غزہ میں فٹبال کے ذریعے تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کا جامع پروگرام شروع کیا جائے گا۔ فیفا نے بتایا کہ ۵۰؍ منی فٹبال پچز،۵؍ فل سائز پچز، فیفا اکیڈمی اور۲۰؍ ہزار نشستوں کا اسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے، اس معاہدے پر فیفا صدر جیانی انفنٹینو سمیت اعلیٰ حکام کے دستخط کیے ہیں۔ فیفا کے مطابق پروگرام کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہے اور فٹبال کو امن، یکجہتی اور طویل مدتی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔