Inquilab Logo

۱۱/۲۶؍جیسے حملوں کوناکام بنانے کیلئے ریلوے انتظامیہ کاسخت سیکوریٹی انتظامات کا دعویٰ

Updated: November 26, 2021, 10:06 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

سینٹرل اور ویسٹرن ریلوے انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیاکہ پورا سیکوریٹی نظام اپ گریڈ کیا گیا ہے اورکئی طرح کی تبدیلیاں اورپولیس کےجوانوں کو جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے،ویسٹرن ریلوے میں ۲۷۰۰؍ اورسینٹرل ریلوے میں۳۱۴۰؍ یعنی ۵۸۴۰؍کیمروں سےحفاظتی انتظامات کوپختہ کیا گیا ہے،ڈاگ اسکواڈ اور ڈورفریم میٹل ڈٹیکٹرکابھی نظم

Special security arrangements are being claimed at railway stations
ریلوے اسٹیشنوں پر خصوصی حفاظتی انتظامات کا دعویٰ کیا جارہا ہے

 ۲۶؍۱۱جیسے حملوں کوناکام بنانے کے لئے اینٹی گریٹڈ سکیوریٹی انتظامات پرخصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیاہے کہ پورا سکیوریٹی نظام اپ گریڈ کیا گیا ہے اورکئی طرح کی تبدیلیاں کرتے ہوئے پولیس کےجوانوں کو جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے جس سے وہ اس طرح کے حملوں کوناکام بنانے اوراس کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ پولیس کے جوانوں کو خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے جس سے ان کی صلاحیت میں مزید نکھار پیدا ہوا ہے۔ذیل میںویسٹرن اور سینٹرل ریلوے کے حفاظتی انتظامات کودرج کیا جارہا ہے۔
 ویسٹرن ریلو ے میںالارم سسٹم، بدن میں نصب کیمرہ، ٹاک بیک سسٹم، ٹرینوں اوراسٹیشنوں پر نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمرے ، اس میں لیڈیز ڈبو ںمیں۱۳۹؍ کیمرے ، جنرل ڈبوں میں۵۸؍ اور۴۸؍لوکل ٹرینوں میں۱۳۹۷؍کیمرے لگائے گئے ہیں۔ساتھ ہی چرچ گیٹ سے ویرار کے درمیان ۲۷۰۰؍ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ ڈاگ اسکواڈاوراہم اسٹیشنوں پر ڈور فریم میٹل ڈٹیکٹروغیرہ کا نظم کیا گیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمہ وقت اسٹیشن اورٹرینوںکی نگرانی کی جاتی ہے۔یہ تفصیلات ویسٹرن ریلوے کے جنرل منیجر آلوک کنسل نے بتائیں۔
 سینٹرل ریلوے میںممبئی ڈویژن میںاب تک نگرانی کے لئے ۳۱۴۰؍سی سی ٹی وی کیمرے اہم جگہوں اورریلوے اسٹیشنو ںپرلگائے گئے ہیں۔اس کے ذریعے ٹرینوں اورخاص طورپرلوکل اورطویل مسافتی ٹرینوں کے لیڈیزڈبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ۶؍بڑے اسٹیشن سی ایس ایم ٹی ، دادر ، ایل ٹی ٹی ، کلیان ، سی ایل اے اورتھانے میں اینٹی گریٹیڈ سکیوریٹی سسٹم لگایا گیا ہے۔ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرات ۱۳۹؍ اور۱۵۱۲؍کی مدد لی جاتی ہے۔میٹل ڈٹیکٹربڑے اسٹیشنوں پرلگائے گئےہیں۔ آرپی ایف اورجی آرپی اورہوم گارڈ کی تعیناتی۔ لیڈیزڈبوں میں۲۴؍گھنٹے پولیس کے جوانوںکی تعیناتی۔ سی ایس ایم ٹی ، ایل ٹی ٹی ، کرلا ، تھانے ، دادر اورکلیان میںلگیج اسکینر لگائے گئے ہیں،اس کے علاوہ گاڑیوںکے ذریعے نگرانی کرنے والا سسٹم سی ایس ایم ٹی ، ایل ٹی ٹی اورتھانے میںمہیا کروایا گیا ہے جس سے ان اسٹیشنوں کی نگرانی ہمہ وقت انتہائی مستعدی کےساتھ کی جاتی ہے۔یہ تفصیلات سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجرانیل کمار لاہوٹی نے بتائیں۔
 ریلوے انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حفاظتی دیوار ، داخلہ اور اسٹیشن سے باہرنکلنا، مشکوک افراد کی نگرانی ، سادہ لباس میںپولیس کے جوانو ںکا گشت ، اس جانب بھی توجہ مرکوزکی گئی ہے ۔اس کے علاوہ کچھ منصوبے زیرغور ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK