Inquilab Logo

ادھو اور شندے کے حامیوں کےدرمیان مارپیٹ ، کئی دفعات کے تحت معاملہ درج

Updated: September 12, 2022, 12:07 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

جمعہ اور سنیچر کی شب دادر کے کالبا دیوی علاوہ میں اس وقت شدید تناؤپیدا ہو گیا جب سابق ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور موجودہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کیمپ کے رضا کارلڑپڑے۔

Uddhav and Shinde .Picture:INN
ادھو اور شندے ۔ تصویر:آئی این این

جمعہ اور سنیچر کی شب دادر کے کالبا دیوی علاوہ میں اس وقت شدید تناؤپیدا ہو گیا جب سابق ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور موجودہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کیمپ کے رضا کارلڑپڑے۔ تفصیلات کے مطابق گنپتی وسرجن کے وقت اور گنیش بھکتوں کو پانی تقسیم کرتے وقت لفظی تکرار کے بعد مار پیٹ ہوگئی ۔ پولیس نے اتوار کو پہلے شیو سینا رضا کاروں کے خلاف کیس درج کیا ۔ وہیں ادھو ٹھاکرے کیمپ کے ۲؍شیو سینا لیڈروں کی مداخلت کے بعد شندے کیمپ کے رضا کاروں ، ان کے ایک ایم ایل اے اوران کے بیٹے کے خلاف بھی فساد برپا کرنے ، ہوائی فائرنگ ، مارپیٹ  اور تعزیرات ہند کی دیگر کئی دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے ۔   دادر پولیس اسٹیشن میں ادھو اور شندے کیمپ کے حمایتیوں کے درمیان مار پیٹ ، غیر قانونی طور پر اسلحہ کا استعمال ، ہوائی فائرنگ  اور فساد برپا کرنے کے تحت جو کیس درج کیا ہے اس میں ماہم علاقے سے وابستہ شیو سینا رضا کار اور ادھو ٹھاکرے کے حمایتی مہیش ساونت کے علاوہ سیلیش مالی، سنجے بھگت، وینائک دیو روکر ، پرتھمیش بڑو ، وپل ٹھاکرے و دیگر کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا لیکن شندے گروپ کے رضا کاروں کے خلاف شکایت درج نہیں کی گئی تھی ۔ اتوار کو شیو سینا ممبر آف پارلیمنٹ انل ساونت اورسابق وزیر ٹرانسپورٹ انل پرب نے جب اس ضمن میں مداخلت کی تو پولیس نے شندے گروپ کے ایم ایل اے سدا سرونکر اور ان کے بیٹے سمادھن و دیگر کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ شندے گروپ کےسنتوش تلوانے کے بقول ٹھاکرے گروپ کے مہیش ساونت اور دیگر رضا کار ہم سے  دشمنی نکال رہے ہیں کیونکہ ہم نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی حمایت کی ہے  ۔ دوسری جانب پولیس میں شیو سینا لیڈر انل ساونت اور انل پرب نے ایم ایل اے سدا سرونکر پر نہ صرف ادھو ٹھاکرے کے حامیوں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے بلکہ ہوائی فائرنگ کا الزام بھی لگایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK