• Mon, 05 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگن ۷: اِچھا دھاری بھیڑیا، ویوین ڈی سینا کی ممکنہ انٹری پر قیاس آرائیاں تیز

Updated: January 03, 2026, 10:02 PM IST | Mumbai

’’ناگن ۷‘‘ کے نئے پرومو میں اِچھا دھاری بھیڑیے کی انٹری نے کہانی میں نیا مافوق الفطرت موڑ پیدا کر دیا ہے۔ پرومو کے بعد ویوین ڈی سینا کی ممکنہ شمولیت پر قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں، اگرچہ تاحال کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔ ناظرین بے چینی سے آنے والی اقساط اور اس کردار کے راز کھلنے کے منتظر ہیں۔

Vivian Dsena. Photo: INN
ویوین ڈی سینا۔ تصویر: آئی این این

’’ناگن ۷‘‘ اپنی سنسنی خیز کہانی اور غیر متوقع موڑ کے باعث ناظرین کی توجہ مسلسل حاصل کئے ہوئے ہے۔ شو کا تازہ ترین پرومو جاری ہوتے ہی زبردست چرچا شروع ہو گئی ہے، جس میں ایک پراسرار شکل بدلنے والے بھیڑیے (اِچھا دھاری بھیڑیا) کو متعارف کرایا گیا ہے۔ پرومو کے تاریک اور طاقتور مناظر اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یہ نیا کردار آنے والی اقساط میں کہانی کا رخ بدل سکتا ہے۔ نئے پرومو میں پرینکا چہر چودھری کے کردار اننتا کو بھیڑیے کے آمنے سامنے دکھایا گیا ہے۔ دونوں کے درمیان شدید تصادم یہ واضح کرتا ہے کہ یہ نیا ویلن اننتا کے سفر میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔ پرومو میں یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ اِچھا دھاری بھیڑیا اننتا کی ناگن کے روپ میں مکمل تبدیلی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جس سے اس کی کہانی میں انٹری مزید معنی خیز ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’درشیم ۳‘‘ میں جے دیپ اہلاوت، اکشے کھنہ کا کردار نہیں ادا کررہے ہیں

پرومو کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا اور ٹی وی گپ شپ حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ آیا اس پراسرار بھیڑیے کے کردار میں ویوین ڈی سینا کی انٹری ہونے والی ہے۔ اگرچہ میکرز یا کلرز ٹی وی کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، لیکن مداحوں کا ماننا ہے کہ پرومو میں دکھایا گیا سایہ دار کردار ویوین ڈی سینا ہی ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’دھرندھر‘‘ کا اثر؛ ’’کنگ‘‘ اور ’’لو اینڈ وار‘‘ بھی دو حصوں میں ریلیز ہوسکتی ہیں

ایکتا کپور کا پرانا اشارہ، افواہوں کو نئی جان
ان قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب اگست ۲۰۲۵ء کا ایک پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کرنے لگا۔ اس ویڈیو میں ایکتا کپور کو انسٹاگرام اسٹوریز پر ویوین ڈی سینا کے ساتھ ممکنہ تعاون پر ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے دیکھا گیا تھا، جہاں سانپ اور چمگادڑ جیسے مافوق الفطرت استعاروں کا ذکر بھی کیا گیا۔ اگرچہ اس وقت کوئی واضح تفصیل سامنے نہیں آئی تھی، مگر اب شائقین اسے ’’ناگن ۷‘‘ سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کے لیک فوٹیج کی حقیقت: اے آئی سے بنایا گیا ہے

ویوین ڈی سینا اس کردار کیلئے موزوں کیوں؟
ویوین ڈی سینا مافوق الفطرت اور گہرے کرداروں میں اپنی مضبوط اسکرین موجودگی کیلئے جانے جاتے ہیں۔ وہ ’’پیار کی یہ ایک کہانی‘‘ میں ویمپائر ابھے رائے چند کے کردار سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے بعد ’’مدھوبالا: ایک عشق ایک جنون‘‘ میں آر کے اور ’’شکتی‘‘ میں ہرمن سنگھ جیسے طاقتور کردار ادا کر کے ناظرین کو متاثر کیا۔ یہی وجہ ہے کہ مداح انہیں اِچھا دھاری بھیڑیا کے کردار کیلئے ایک بہترین انتخاب قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اکیس‘‘ کی پہلے دن ۷؍ کروڑ روپے کی کمائی

یاد رہے کہ ’’ناگن ۷‘‘ کا پریمیر ۲۷؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ہوا تھا۔ ہر سنیچر اور اتوار کو رات ۸؍ بجے کلرز ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے، جبکہ اس کی اقساط جیو ہاٹ اسٹار پر اسٹریمنگ کیلئے بھی دستیاب ہیں۔ اب سب کی نظریں اس سوال پر جمی ہیں کہ کیا واقعی ویوین ڈی سینا اس پراسرار بھیڑیے کے روپ میں شو میں انٹری لیں گے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK