Inquilab Logo Happiest Places to Work

ای پی ایل: آرسنل کی برتری مزید واضح، آسٹن ولا کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

Updated: January 04, 2026, 5:39 PM IST | London

انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل)کے اہم مقابلے میں آرسنل فٹبال کلب نے برن ماؤتھ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد۲۔۳؍گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ۶؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Declan Rice.Photo:INN
ڈیکلن رائس۔ تصویر:آئی این این

انگلش پریمیرلیگ (ای پی ایل)کے اہم مقابلے میں آرسنل فٹبال کلب نے برن ماؤتھ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد۲۔۳؍گول  سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ۶؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس جیت کے ہیرو انگلش مڈ فیلڈر ڈیکلن رائس رہے جنہوں نے دوسرے ہاف میں دو شاندار گول اسکور کیے۔ میچ کے ۱۰؍ویں منٹ میں آرسنل کے ڈیفنڈر گیبرئیل کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایوانلسن نے برن ماؤتھ کو برتری دلائی  تاہم، گیبرئیل نے اپنی غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے صرف ۶؍ منٹ بعد ہی گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف میں ڈیکلن رائس نے ۵۴؍ ویں اور ۷۱؍ ویں منٹ میں مارٹن اوڈیگارڈ اور بوکایو ساکا کے پاسیز پر دو خوبصورت گول کر کے آرسنل کی جیت یقینی بنائی۔ برن ماؤتھ کے جونیئر کرویپی نے ۷۶؍ ویں منٹ میں گول کر کے امید جگائی لیکن وہ برابری حاصل نہ کر سکے۔آسٹن ولا نے گزشتہ ہفتے آرسنل کے ہاتھوں شکست کا غصہ ناٹنگھم فاریسٹ پر نکالا اور۱۔۳؍گول  سے کامیابی حاصل کی۔ یہ آسٹن ولا کی گزشتہ ۱۳؍ میچوں میں ۱۲؍ویں فتح ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: لٹن داس بنگلہ دیش کے کپتان مقرر،۱۵؍ رکنی ٹیم کا اعلان

اولے واٹکنز نے ہاف ٹائم سے ذرا قبل پہلا گول کیا جبکہ جان میک گن نے دو گول کر کے ٹیم کی برتری کو مستحکم کر دیا۔ برائٹن نے برنلے کو۰۔۲؍ سے ہرا کر یورپین مقابلوں کی دوڑ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ اس شکست نے برنلے کے لیے ریلگیشن (لیگ سے باہر ہونے) کے خطرات بڑھا  دیئے ہیں۔   وولور ہیمپٹن وانڈررز  نے سیزن کی اپنی پہلی کامیابی ویسٹ ہیم کے خلاف حاصل کی۔ وولوز نے پہلے ہاف میں ہی ۰۔۳؍گول کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی تھی۔ دوسری جانب ویسٹ ہیم کی ٹیم ۶۰۰؍ سے زائد پاسیز کے باوجود کوئی بڑا موقع بنانے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھئے:سارہ ارجن نے کہا:میں ناظرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں

وارنر کے چھکے کام نہ آئے: ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈر کو گھر میں ڈھیر کر دیا
ڈیوڈ وارنر کی ۱۳۰؍ رنز کی ’’ون مین شو‘‘ کارکردگی پر ہوبارٹ ہریکینز کے ٹیم ورک نے پانی پھیر دیا۔ سڈنی کے میدان پر وارنر نے چھکوں کی برسات کرتے ہوئے ۱۳۰؍ رنز بنا کر میلہ تو لوٹ لیا لیکن میچ جیتنے میں ناکام رہے۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۴؍ وکٹوں پر۲۰۵؍ رنز کا ہمالیہ جیسا اسکور کھڑا کیا۔ہوبارٹ ہریکینز نے ۲۰۶؍ رنز کا ہدف محض ۴؍وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ٹم وارڈ کی ۹۰؍ رنز کی اننگز اور مچل اوون کے۴۵؍ رنز نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کے  آل راؤنڈر شاداب خان کے لیے یہ میچ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، جہاں وہ بغیر کسی وکٹ کے ۴۰؍ رنز دے  بیٹھے۔اوپنر ڈیوڈ وارنر نے گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیلے اور ۱۱؍چوکوں  اور ۹؍ چھکوں کی مدد سے  ۱۳۰؍ رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ لیکن سڈنی تھنڈر کے بولرز اس بڑے ٹوٹل کا دفاع کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔ ہوبارٹ نے ۲۳؍ گیندیں قبل ہی میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK