پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) نے نئے ٹیرف ریگولیشن کی منظوری دے دی ہے جس سے سی این جی اورپی این جی کی قیمتوں میں کمی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 28, 2025, 11:12 AM IST | Agency | Mumbai
پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) نے نئے ٹیرف ریگولیشن کی منظوری دے دی ہے جس سے سی این جی اورپی این جی کی قیمتوں میں کمی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔
سی این جی اور پی این جی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ اگلے ۲؍ سے۳؍ دن میں ملک کے کئی شہروں میں سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) نے نئے ٹیرف ریگولیشن کی منظوری دے دی ہے جس سے سی این جی اورپی این جی کی قیمتوں میں کمی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔
ابھی تک سی این جی اور پی این جی کی قیمتیں اس فاصلے پر منحصر تھیں کہ گیس فلنگ اسٹیشن یا پائپ لائن آپ کے علاقے سے کتنا دور ہے۔ مطلب، جتنا دور علاقہ ہوگا، گیس اتنی ہی مہنگی ہوگی لیکن اب نئے ـضابطے کے تحت یونیفائیڈ ٹیرف سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس میں ایک زون کے اندر ہر جگہ یکساں شرح ہوگی، فاصلے پر نہیں۔
اب غازی آباد، میرٹھ جیسے شہروں میں سی این جی اور پی این جی دہلی ملنے والے دام پر مل سکتی ہے۔ پوری امید ہے کہ ان شہروں میں قیمتیں کم ہوں گی جو فاصلے کی وجہ سے زیادہ قیمت ادا کر رہے تھے۔ کمپنیوں کو دور دراز علاقوں میں سی این جی-پی این جی کنکشن بڑھانے کے لیے مراعات بھی ملیں گی، جس سے وہاں بھی گیس کی پہنچ اور قیمت دونوں بہتر ہو سکتے ہیں۔
جہاں اس وقت گیس مہنگی ہے اور فاصلہ زیادہ ہے وہاں قیمتیں کم ہوں گی۔ ساتھ ہی، کچھ شہر ایسے ہوں گے جہاں فی الحال نرخ کم ہیں لیکن یونیفائیڈ ٹیرف کے نفاذ کے بعد قدربڑھ سکتی ہے۔ مجموعی طور پر یہ زیادہ تر افراد کے لیے ایک راحت کی خبر ہے۔حکومت کا ہدف ہے کہ۲۰۳۰ء تک ملک بھر میں۱۲؍ کروڑ گھریلو پی این جی کنکشن اور۱۷۵۰۰؍ سی این جی اسٹیشن قائم کیے جائیں، اس سمت میں، ایک ملک، ایک ٹیرف کے تصور کے تحت اسے ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔