• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولڈ پلے ٹکٹ تنازع: بک مائی شو کے سی او او ممبئی پولیس کے سامنے پیش ہوئے

Updated: September 30, 2024, 9:56 PM IST | Mumbai

ممبئی پولیس نے بک مائی شو کے سی ای او آشیش ہیماراجانی اور ٹیک ہیڈ کو سمن جاری کیا تھا۔ تاہم، بک مائی شو کے سی او او آج ممبئی پولیس کے سامنے پیش ہوئے تھے جبکہ سی ای او دوسری مرتبہ سمن پر پیش نہیں ہوئے تھے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ممبئی پولیس نے آج بک مائی شو کے سی ای او اورسی او او کو کوڈ پلے کانسرٹ کی ٹکٹوں کی کالابازاری کے معاملے میں سمن جاری کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بک مائی شو کے سی او او ممبئی پولیس کے روبرو حاضر ہوئے تھے جبکہ سی ای او دوسری مرتبہ سمن پر حاضر نہیں ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ممبئی پولیس نے بک مائے شو کے سی ای او آشیش ہیماراجانی کو کوڈپلے کانسرٹ میں مبینہ طور ٹکٹوں کی کالا بازاری کے سلسلے میں دوبارہ سمن جاری کیا ہے۔ ہیماراجانی کو کمپنی کے ٹیک ہیڈ کے ساتھ سمن جاری کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ان افراد کو پولیس نے ۲۷؍ ستمبر کو سمن جاری کیا تھا لیکن یہ اکنامک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) کے روبرو حاضر نہیں ہوئے تھے۔یہ سمن ممبئی کے مشہور کانسرٹ میں مبینہ طور پر جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جب یش چوپڑا نے کہا کہ ’’اب بہت ہوگیا‘‘ اور پھر چند ہفتوں بعد چل بسے

قبل ازیں ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بک مائی شو کے سی ای او کو ممبئی پولیس نے سمن جاری کیا تھا۔بک مائی شو نے مبینہ طور پر کانسرٹ کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے کے سلسلے میں پولیس میں شکایت بھی درج کروائی ہے۔ بک مائی شو کے مطابق اس نے کسی بھی طرح کے ٹکٹ کی فروخت اور ری سیل کرنے والے پلیٹ فارمز ، جیسے ویاگوگو ، گگس برگ یا تیسری پارٹی ، کے ساتھ شراکت داری نہیں کی ہے۔
اتوار کو ای او ڈبلیو کی جانب سے سمن جاری کرنے کے بعد بک مائی شو کے حکام نے کوڈ پلے ٹکٹ کے معاملے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے ساتھ ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، اپائمنٹ نہ ملنے کے سبب وہ دیویندر فرنویسسےملاقات نہیں کر سکے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK