امیزون پرائم ویڈیو نے مقبول ویب سیریز ’’فور مور شاٹس پلیز!‘‘ کے چوتھے اور آخری سیزن کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ جہاں کچھ ناظرین پرجوش ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر اس سیزن کی ضرورت پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 13, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai
امیزون پرائم ویڈیو نے مقبول ویب سیریز ’’فور مور شاٹس پلیز!‘‘ کے چوتھے اور آخری سیزن کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ جہاں کچھ ناظرین پرجوش ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر اس سیزن کی ضرورت پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
تین سیزن کے بعد، امیزون پرائم ویڈیو نے حال ہی میں ’’فور مور شاٹس پلیز! سیزن۴‘‘ کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں وہی مرکزی کاسٹ شامل ہے، جن میں سیانی گپتا، بانی جے، کرتی کلہاری اور مانوی گاگرو شامل ہیں۔ چوتھا سیزن مرکزی کرداروں کی کہانیوں کو مکمل کرے گا اور یہ سیریز کا آخری سیزن ہوگا۔
ٹریلر شیئر کرتے ہوئے پرائم ویڈیو نے لکھا:’’اس آخری سیزن میں ہماری لڑکیاں اپنے معاہدے کو برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد کریں گی اور ایک دوسرے کا پوری شدت سے ساتھ دیں گی۔ آخرکار وہ اپنی مشکلات پر قابو پا لیں گی اور پہلے سے زیادہ مضبوط، آزاد اور خوش ہو کر ابھریں گی کیونکہ یہ’’ فور مور شاٹس پلیز!‘‘ کا اب تک کا سب سے بے باک اور بے لاگ ‘براٹ’ سیزن ہوگا!‘‘
ٹریلر پر صارفین کا ردِعمل
جہاں کچھ صارفین اس سیریز کیلئے پُرجوش نظر آئے، وہیں اکثریت کا کہنا ہے کہ چوتھے سیزن کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا:’’آ گئی بے روزگار عورتوں کی ڈولی۔ یہ کس نے مانگا تھا؟ اس پر پیسہ کیوں لگایا جا رہا ہے؟ کیا یہ ٹیکس رائٹ آف ہے؟‘‘
ایک اور صارف نے لکھا:’’یہ لکھا ہے ایک دور کا اختتام، ایسا دور جسے کسی نے مانگا ہی نہیں۔‘‘
ایک صارف کا ردِعمل تھا:’’مجھے ان خواتین پر افسوس ہوتا ہے جو ایسے شوز دیکھتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ یہ بہت کول ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’شعلے: دی فائنل کٹ‘‘ ری ریلیز: سوشل میڈیا پر صارفین کا جذباتی ردعمل
فور مور شاٹس پلیز! کے بارے میں
فور مور شاٹس پلیز! چار بے باک خواتین کی کہانی ہے۔ یہ سیریز دوستی، محبت، کریئر اور ذاتی افراتفری کے درمیان ان کے سفر کو دکھاتی ہے۔ شو میں مزاح، دل شکستگی اور جرات مندانہ فیصلوں کے ساتھ جدید عورت کی زندگی، پیچیدہ رشتوں اور شہری زندگی کی بے پردہ حقیقتوں کو پیش کیا گیا ہے۔ چوتھے سیزن میں پرتیک سمیٹا پاٹل، ڈینو موریا، کنال رائے کپور، راجیو سدھارتھ، ملند سومان، لیزا رے اور انسویا سین گپتا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ’’فور مور شاٹس پلیز! سیزن ۴‘‘، ۱۹؍ دسمبر کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگا۔