• Sun, 02 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتو ں میں کمی

Updated: November 02, 2025, 10:59 AM IST | New Delhi

البتہ طیاروں میں استعمال کئے جانے والے ایندھن (اے ٹی ایف)کی قیمتوں میں ۰ء۸۳؍ فیصد تک اضافہ، تجارتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اکتوبر میں اضافہ کیا گیا تھا، اس ماہ اس میں کمی کی گئی ہے، گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ۔

The price of commercial gas cylinders was previously increased in October. Photo: INN
تجارتی گیس سلنڈروں کی قیمت میں اس سے قبل اکتوبر میں بھی اضافہ کیاگیا تھا۔ تصویر: آئی این این

تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سنیچر سے ہوائی ایندھن (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ۱۹؍ کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج سے ہوائی ایندھن کی قیمت۷۷۷؍ روپے(۰ء۸۳؍فیصد)بڑھ کر۹۴۵۴۳ء۰۲؍روپے فی کلولیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے اکتوبر میں اس کی قیمت میں ۳؍ فیصد سے زیادہ اضافہ کرکے۹۳۷۶۶ء۰۲؍روپے فی کلولیٹر کر دی گئی تھی۔ کلکتہ میں سنیچر سے ہوائی ایندھن ۰ء۷۶؍فیصد مہنگا ہو کر ۹۷۵۴۹ء۱۸؍ روپے فی کلولیٹر ہو گیا ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت میں ۰ء۸۴؍ فیصد اور چنئی میں ۰ء۸۱؍ فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ بالترتیب۸۸۴۴۷ء۸۷؍ روپے ا ور۹۸۰۸۹ء۶۸؍ روپے فی کلولیٹر ہو گئی ہے۔ 
اس کے علاوہ تجارتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اکتوبر میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن اب اس میں کمی کی گئی ہے جبکہ ۱۴ء۲؍ کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر ۵؍روپے سستا ہو گیا ہے، اور اب یہ ۱۵۹۰ء۵۰؍ روپے کا ملے گا۔ ممبئی میں بھی اتنی ہی کمی کے بعد اس کی قیمت۱۵۴۲؍ روپے ہو گئی ہے۔ کلکتہ اور چنئی میں اس کی قیمتوں میں ۴ء۵۰ ؍ روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ بالترتیب۱۶۹۴؍ روپے اور۱۷۵۰؍ روپے کا ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے اکتوبر میں دہلی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر۱۵ء۵۰؍ روپے مہنگا ہوا تھا۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں ۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت۸۵۳؍ روپے، کلکتہ میں ۸۷۹؍ روپے، ممبئی میں ۸۵۲ء۵۰؍ روپے اور چنئی میں ۸۶۸ء۵۰؍ روپے ہے۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح تبادلہ کی بنیاد پر ایل پی جی اور ہوائی ایندھن کی قیمتوں کا ہر ماہ جائزہ لیتی ہیں، اور عموماً ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے نئی قیمتیں نافذ کر دی جاتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK