Inquilab Logo Happiest Places to Work

نریندر مودی ۳؍ کروڑ یوٹیوب سبسکرائبر والے پہلی عالمی لیڈر بن گئے

Updated: March 04, 2026, 10:08 PM IST | New Delhi

نریندر مودی ۳؍ کروڑ سبسکرائبر والے پہلی عالمی لیڈر بن گئے، درجہ بندی کے مطابق، وہ اس زمرے میں دوسرے لیڈروںسے کافی آگے ہیں۔

Prime Minister Narendra Modi.Photo:INN
وزیر اعظم مودی۔ تصویر:آئی این این

وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوٹیوب پر۳؍ کروڑ (۳۰؍ملین) سبسکرائبرز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ اس سنگ میل کو پانےوالے پہلے عالمی لیڈراور سیاست دان بن گئے ہیں۔درجہ بندی کے مطابق، وہ اس زمرے میں دوسرے لیڈروں سے کافی آگے ہیں۔ دوسرے نمبر پر موجود برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کے سبسکرائبرز کی تعداد مودی کے مقابلے میں صرف ایک چوتھائی ہے۔جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ان کے سبسکرائبر سات گنا زیادہ ہیں، جو عالمی سطح پر ان کی ڈیجیٹل رسائی کو ظاہر کرتا ہے۔بعد ازاں ہندوستان میں بھی وزیراعظم مودی کی ڈیجیٹل برتری واضح ہے۔ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرکانگریس لیڈر راہل گاندھی سے تقریباً تین گنا اور عام آدمی پارٹی (AAP) اور انڈین نیشنل کانگریس دونوں سے چار گنا زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ترنمول کانگریس کی بی جے پی کومنہ توڑ جواب دینے کی تیاری، ۸؍ مارچ کو ابھیشیک بنرجی کی ریلی

واضح رہے کہ یہ کامیابی ان کی حالیہ سوشل میڈیا کامیابیوں میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ اس سے کچھ دن قبل ہی وہ انسٹاگرام پر۱۰؍ کروڑ (۱۰۰؍ ملین) فالوور مکمل کرنے والے پہلے عالمی لیڈربنے تھے۔۲۰۱۴ء میں انسٹاگرام سے منسلک ہونے والے مودی کے انسٹاگرام پر امریکی صدر ٹرمپ سے دگنے سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کے بعد آنے والے پانچ بڑے عالمی لیڈروں کے کل فالووربھی ان کے انفرادی فالوورسے کم ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سونیا گاندھی نے خامنہ ای کی ہلاکت پر حکومت کی خاموشی پرسوال اٹھایا

ٹرمپ کے ۴؍کروڑ ۳۲؍ لاکھ فالوورز ہیں، انڈونیشیائی صدر پرابوو سوبیانتو ڈیڑھ کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ برازیلی صدر لولا کےایک کروڑ ۴۴؍ لاکھ ، ترک صدر اردگان ایک کروڑ ۱۶؍ لاکھ، اور ارجنٹائنی صدر جیویر میلی کے۶۴؍ لاکھ فالوورزہیں۔دوسری جانب ہندوستان میں انسٹاگرام پر اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ تقریباًایک کروڑ ۶۱؍ لاکھ فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ راہل گاندھی تقریباًایک کروڑ ۲۶؍ لاکھ فالوور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK