سات رکنی کمیٹی طلبہ سے گفتگوکرے گی، ان کے مطالبات کا جائزہ لے گی اور امن کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کرے گی۔
EPAPER
Updated: October 20, 2026, 12:48 PM IST | Agency | New Delhi
سات رکنی کمیٹی طلبہ سے گفتگوکرے گی، ان کے مطالبات کا جائزہ لے گی اور امن کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کرے گی۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کی انتظامیہ نے بھوک ہڑتال اور احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبات پر غور کرنے، ان سے بات چیت کرنے اور کیمپس میں امن و امان کے ساتھ معمولات بحال کرنے کیلئے ایک سات رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:یوپی میں ایس آئی آر کے بعد بھی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر ڈپلیکیٹ اندراجات موجود
اس سلسلے میں گزشتہ شام یونیورسٹی کے سینئر عہدیداروں کی ایک میٹنگ ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف، رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر احتشام الحق اور مختلف شعبوں کے ڈین، چیف پبلک ریلیشنز آفیسر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
تفصیلی تبادلۂ خیال کے بعد یونیورسٹی نے سینئر ڈینز اور پروفیسروں پر مشتمل ۷؍ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جو مظاہرین سے بات چیت کرے گی اور ان کے مطالبات کا جائزہ لے گی۔