• Tue, 20 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کلیان ریلوے اسٹیشن کے اطراف ٹریفک کی بدنظمی اور غیر قانونی قبضہ جات پر میئر برہم

Updated: October 20, 2026, 11:18 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

کلیان شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور منظم بنانے کے عزم کے ساتھ کلیان۔ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کی میئر ایڈوکیٹ ہرشالی چودھری نے پیر کے روز کلیان ریلوے اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں کا ہنگامی معائنہ کیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

کلیان شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور منظم بنانے کے عزم کے ساتھ کلیان۔ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کی میئر ایڈوکیٹ ہرشالی چودھری نے پیر کے روز کلیان ریلوے اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں کا ہنگامی معائنہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات، ٹریفک کے سنگین مسائل اور مسافروں کو درپیش دقتوں کا موقع پر جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھئے:نیہا بورا دہلی پولیس کیخلاف ہائی کورٹ پہنچیں

سڑکوں پر آمد و رفت میں رکاوٹ کا سبب بننے والے غیر مجاز پھیری والوں اور ٹریفک قوانین کو پامال کرنے والے رکشا ڈرائیوروں کو انہوں نے سخت ترین الفاظ میں تنبیہ جاری کی۔ اس موقع پر مقامی کارپوریٹر پرتیک پینکر، رکشا یونین کے رہنما سنتوش نولے اور جتیندر پوار بھی موجود تھے۔

کلیان ریلوے اسٹیشن ایک اہم جنکشن ہونے کے ناطے روزانہ لاکھوں مسافروں کی آمد و رفت کا مرکز ہے۔اسٹیشن کے اطراف سڑکوں پر غیر قانونی قبضوں اور رکشا ڈرائیوروں کی بے ترتیبی کے باعث مسافروں اور عام راہگیروں کو سخت ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے میئر ہرشالی تھویل نے دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ شہریوں کے لئے زحمت بننے والے کسی بھی عنصر کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے آٹورکشا تنظیموں اور ہاکرس کو ہدایت دی کہ وہ طے شدہ ضوابط کی سختی سے پاسداری کریں بصورت دیگر شہری انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔میئر ہرشالی تھویل نے موقع پر موجود میونسپل افسران کو حکم دیا کہ وہ اسٹیشن پر ٹریفک نظام کو ہموار بنانے اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے جامع اور ٹھوس لائحہ عمل مرتب کریں۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ شہریوں اور مسافروں کی دشواریوں پر اب آنکھیں بند نہیں رکھی جا سکتیں۔ کلیان کو ایک صاف، خوبصورت اور منظم شہر میں تبدیل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور نظم و ضبط کی بحالی کے لئے انتظامیہ کسی بھی سخت فیصلے سے گریز نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK