امیت شاہ نے ممتا بنرجی پر مسلمانوں کو خوش کرنےکیلئے پہلگام حملے پر خاموشی اور آپریشن سیندور کی مخالفت کا الزام لگایا، ٹی ایم سی نے جوابی حملے میں وزیر داخلہ کو ان کی ناکامی یاد دلائی، استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
EPAPER
Updated: June 02, 2025, 10:03 AM IST | Inquilab News Network | Kolkata
امیت شاہ نے ممتا بنرجی پر مسلمانوں کو خوش کرنےکیلئے پہلگام حملے پر خاموشی اور آپریشن سیندور کی مخالفت کا الزام لگایا، ٹی ایم سی نے جوابی حملے میں وزیر داخلہ کو ان کی ناکامی یاد دلائی، استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
پہلگام حملے اور آپریشن سیندور پر بالآخر فرقہ وارانہ سیاست شروع ہوگئی۔ ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں بی جےپی کے ذریعہ گھر گھر سیندور بانٹنے کی پُرزور مخالفت کی تھی، اسے آپریشن سیندور کی ہی مخالفت قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے ان پر پہلگام حملے کے وقت خاموش رہنے کا ابھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ مسلم ووٹ بینک کو خوش کرنےکیلئے ایسا کررہی ہیں۔ اس پر ٹی ایم سی نے وزیر داخلہ کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پہلگام حملے کو ان کی ناکامی قراردیتے ہوئے ترنمول کانگریس نے ان سے استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔ ٹی ایم سی لیڈر سگاریکا گھوش نے وزیر داخلہ کو یہ بھی یاد دلایاکہ وہ ایسے وقت میں آپریشن سیندور پر سیاست کررہے ہیں جب بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کا موقف پیش کرنےکیلئے بھیجے گئے وفود میں ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اسرائیل غزہ میں امداد کی تقسیم کے نام پر بھی قتل عام میں مصروف
واضح رہےکہ امیت شاہ مغربی بنگال کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ایک عوامی اجلاس میں پہلگام حملے کے جواب میں ہندوستانی فوج کےآپریشن سیندور کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ ’’اس سے دیدی کے پیٹ میں درد ہورہاہے۔ ‘‘ انہوں نے ممتا بنرجی کو مخاطب کرتےہوئے الزام لگایا کہ’’آپ آپریشن سیندر کی مخالفت مسلم ووٹ بینک کوخوش کرنے کیلئے کررہی ہیں۔ ‘‘