غذائی امداد کی فراہمی کے مرکز پر پہنچنے والی بھیڑ پر پھر اندھادھند فائرنگ، ۳۴؍ جاں بحق، لیپاپوتی کی کوششیں۔
EPAPER
Updated: June 02, 2025, 9:59 AM IST | Agency | Gaza
غذائی امداد کی فراہمی کے مرکز پر پہنچنے والی بھیڑ پر پھر اندھادھند فائرنگ، ۳۴؍ جاں بحق، لیپاپوتی کی کوششیں۔
غزہ میں اسرائیل امداد کی تقسیم کےنام پر بھی قتل عام میں مصروف نظر آرہاہے۔ امداد کی فراہمی کے کام پربھی قبضہ کرلینے کے بعد اتوار کو اسرائیلی فورسیز نے کھانے پینے کی اشیاء حاصل کرنےکیلئے امدادی مرکز پر اکٹھا ہونےوالے بےبس فلسطینیوں کی بھیڑ پر فائرنگ کردی۔ یہ دعویٰ عینی شاہدین نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جنگی جہاز مار گرائے جانےکے انکشاف پر ہنگامہ
الجزیرہ کے مطابق اس فائرن گمیں ۳۴؍ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ چند گھنٹوں بعد ہی اس پر لیپا پوتی کی کوششیں بھی شروع ہوگئیں۔ امریکہ کی تائید سے اسرائیل کی نگرانی میں امداد تقسیم کرنے والی متناز ایجنسی ’’غزہ ہیمینی ٹیرین فاؤنڈیشن‘‘ اتوارکو امداد کی تقسیم کے دوران کسی بھی طرح کی افراتفری کی تردید کی ہے۔ اس نےفائرنگ اوراس میں ہلاکتوں کی رپورٹ کو ’’غلط اور من گھڑت ‘‘ قرار دیاہے۔
دوسری طرف عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسیز نے ہجوم پر اس وقت فائرنگ کی، جب وہ امدادی مرکز سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر تھے۔ اس میں ۱۷۵؍ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔