Inquilab Logo

گزشتہ سال کے مقابلہ امسال بچہ چوری اور اغوا کے کیسوں میں کمی آئی ہے : این سی آر بی

Updated: September 17, 2022, 9:20 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ۲۰۲۱ء کے ترتیب کردہ ریکارڈ کے مطابق ممبئی اور مہاراشٹر کے مختلف علاقوں کے پولیس اسٹیشنوں میں۶؍ سے۱۶؍ سال کی عمر کے بچوں کے اغواء اور چوری کے کل۹؍ ہزار۵۵۵؍ کیس درج کئے گئے۔

In 2021, 66 boys of the age of 6 were kidnapped across Maharashtra.
۲۰۲۱ء میں مہاراشٹر بھر میں ۶؍سال کی عمر کے ۶۶؍ لڑکے اغواء کئے گئے تھے۔

شہر اور مضافات و مہاراشٹر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں۶؍ سے۱۶؍ سال کے بچوں کے لاپتہ ہونے کے علاوہ بچوں کے اغواء اور چوری ہونے کے واقعات میں کمی  آئی ہے ۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) نے اس ضمن میں جو ریکارڈ ترتیب دیا ہے اس کے مطابق جنوری تا اگست۲۰۲۲ءء تک بچوں کے لاپتہ ہونے، چوری ہونے اور اغوا کئے جانے سے متعلق ممبئی اور مہاراشٹر سے جو ریکارڈ موصول ہوئے ہیں اسے باقاعدہ ترتیب نہیں دیا گیا ہے لیکن گزشتہ سال کے مقابلہ امسال بچوں کے اغوا اور چوری کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔
  جبکہ۲۰۲۱ء کے ترتیب کردہ ریکارڈ کے مطابق ممبئی اور مہاراشٹر کے مختلف علاقوں کے پولیس اسٹیشنوں میں۶؍ سے۱۶؍ سال کی عمر کے بچوں کے اغوا اور چوری کے کل۹؍ ہزار۵۵۵؍ کیس درج کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق۶؍ سال کی عمر کے۶۶؍ لڑکے اور۴۸؍ لڑکیاں،۶؍ سال سے۱۲؍ سال کی عمر کے۳۰۱؍ لڑکے اور۲۴۷؍ لڑکیاں،۱۳؍ سال کے۸۲۷؍ لڑکے اور۳؍ ہزار۴۰۱؍ لڑکیاں اور ۱۳؍سال سے۱۶؍ سال کے عمر کے۷۳۶؍ لڑکے اور۴؍ ہزار۴۲۲؍ لڑکیاں اغواء کی گئی ہیں۔
  وہیں اس ضمن بچوں کے اغواء اور چوری یا گمشدگی کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے ممبئی پولیس کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس بال سنگھ راجپوت نے کہا کہ ’’ اکثر بچے والدین سے خفا ہوکر یا کسی بات سے ناراض ہوکر گھر سے فرار ہوجاتے ہیں لیکن ان کی شکایت پر اور شبہ کی بنیاد پر اغوا اور بچہ کی چوری کا کیس درج کیا جاتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK