Inquilab Logo

ایپل کے نئے آئی فون ۱۴؍ پرو سے متعلق صارفین کی جانب سے شکایتیں

Updated: September 21, 2022, 1:29 PM IST | Agency | California

اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک یا اسنیپ چیٹ استعمال کرتے وقت کیمرہ آن کیا جائے توہ ہلنے لگتا ہے ، شکایتوں سے فروخت پر کوئی اثر نہیں

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

یپل آئی فون ۱۴؍ پروطویل عرصے کے انتظار کے بعد بالآخر گزشتہ جمعے کو فروخت کیلئے پیش کردیا گیاجس کے بعد دنیا بھر میں لوگ آئی فون خریدنے کیلئے ایپل اسٹور کے باہر قطاریں لگائے ہوئے ہیں۔لیکن وہ افراد جو نیا آئی فون حاصل کرچکے ہیں وہ ایک عجیب و غریب مسئلے کے متعلق شکایت کرتے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کے مطابق اسنیپ چیٹ، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام سمیت دیگر تھرڈ پارٹی ایپ سے تصویر یا ویڈیو بناتے وقت فون کی پشت پر موجود کیمرے کا مرکزی لینس ہلتا اور جُھنجھناتا ہے۔ فی الحال یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ مسئلہ کتنے بڑے پیمانے پر ہے یا اس کی وجوہات کیا ہیں۔ تاہم، متعدد آئی فون ۱۴؍ پرو کے متاثرہ صارفین نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈِٹ اور ٹویٹر پر پیش آنے والے مسئلے کے متعلق بتایا۔ حیران کن طور پر یہ مسئلہ آئی فون کے اپنی کیمرا ایپ کے ساتھ پیش نہیں آرہا ہے۔ ایک ریڈِٹ صارف کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ اسنیپ چیٹ یا انسٹاگرام سے کیمرا استعمال کرتے ہیں تو کیمرا بے تحاشہ ہلتا ہے۔ البتہ جب بھی ریگولر کیمرا ایپلی کیشن کھولی جاتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ ایک اور صارف نے بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے نیا آئی فون ۱۴؍ پرو لیا ہے جس کا کیمرا اسنیپ چیٹ استعمال کرتے وقت وقتاً فوقتاً ہلتا ہے(ہلنے سے مراد ہے کیمرے کو ہلتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے)، کیا کوئی اور بھی اس مسئلے کا سامنا کر رہا ہے۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب اپنے نئے آئی فون پرو میں اسنیپ چیٹ کھولا تو کیمرا بہت زیادہ ہل رہا تھا اور عجیب و غریب آوازیں آرہی تھیں۔ فی الحال کمپنی نے اس تعلق سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور ان شکایتوں  سے فون کی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK