Inquilab Logo Happiest Places to Work

سمیر وانکھیڈے کےگرد شکنجہ کسنےلگا۴ شکایات درج اے سی پی رینک کےافسر کو ہفتہ وصولی کےالزامات کی جانچ

Updated: October 28, 2021, 9:51 AM IST | Nadeem asran | Mumbai

یک طرف ریاستی وزیر نواب ملک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کےزونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف وانکھیڈے کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے

Difficulties for NCB officer Sameer Wankhede are increasing day by day. (PTI)
این سی بی افسر سمیر وانکھیڈے کیلئےمشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔(پی ٹی آئی )

یک طرف ریاستی وزیر  نواب ملک نارکوٹکس کنٹرول بیورو  کےزونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف  وانکھیڈے کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے کیوں کہ ان پر اب منشیات کے کیسوں کی تفتیش کے دوران بد عنوانی کے الزامات میں تیزی آتی جارہی ہے  اور اسی وجہ سے ممبئی پولیس نے ان کیخلاف تفتیش کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ سمیر وانکھیڈے کے خلاف   ہفتہ وصولی   کی ۴؍ شکایات  اور خود این سی بی کی محکمہ جاتی جانچ کے فیصلہ کے بعد ممبئی پولیس نے بھی اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر فائز افسر کو اس معاملہ کی جانچ کا حکم دے دیا ہے ۔
  ممبئی پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق این سی بی زونل ڈائریکٹر وانکھیڈے کے خلاف ممبئی کے ۴؍ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں شکایت درج کی گئی ہے۔ممبئی پولیس کے مطابق  چونکہ یہ بہت  سنگین معاملہ ہے اس لئے بہت محتاط انداز میں اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے اور جانچ کی سربراہی  اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملند کھیتلے کو سونپی گئی ہے ۔اطلاع کے مطابق جانچ شروع بھی کر دی گئی ہے۔  اس سلسلہ میں سب سے پہلے سمیر وانکھیڈے پر ۸؍ کروڑ ہفتہ مانگنے کا الزام لگانے والے پربھاکر سیل کا بیان پولیس نے درج کیا ہے ۔
   منگل کو دیر رات پربھاکر آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوئے تھے۔پولیس نے ۸؍ گھنٹے تک پوچھ تاچھ کرنے کے بعد ان کا بیان درج کیا ۔ پربھاکر کو بدھ کی  علی الصباح  ۳؍ بجے بیان درج کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی  ۔ پربھاکر نے ایک بار پھراپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہونے کی بات کی اور  تحفظ فراہم کرنے کرنے کا مطالبہ کیا  جسے پولیس نے قبول کر لیا ہے ۔
  دوسری طرف این سی بھی نے بھی سمیر وانکھیڈے کیخلاف  جانچ کا آغاز کر دیا ہے ۔ این سی بی نے سمیر وانکھیڈے پر الزام لگانے والے پربھاکر سیل کو سمن جاری کیا ہےاور بیان درج کرنے کے لئے طلب کیا ہے ۔اس معاملے میں جانچ کی سربراہی کرنے والے این سی بی کے ڈپٹی زونل ڈائریکٹر گیانیشور سنگھ نے نامہ نگارو ںسے بات چیت کے دوران بتایا کہ ’’ تفتیش شروع کر دی گئی ہے لیکن چونکہ یہ بہت حساس معاملہ ہے اس لئے جانچ مکمل ہونے تک اس ضمن میںمسلسل تفصیلات فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔ ‘‘ انہوںنے کہا کہ اس معاملہ میں سمیر وانکھیڈے اور پنچ گواہ پربھاکر سیل کے علاوہ سبھی مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK