ریٹیل کاروبار کے معاملے میں ریلائنس سے معاہدے کیئے جانے پر فیوچر گروپ اور امریکی ای کامرس کمپنی امیزون کے مابین تنازع جاری ہے۔ اب خوردہ تاجروں کی ایک تنظیم ’کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی )بھی اس جنگ میں کود پڑی ہے۔
EPAPER
Updated: November 03, 2020, 1:46 PM IST | Agency | New Delhi
ریٹیل کاروبار کے معاملے میں ریلائنس سے معاہدے کیئے جانے پر فیوچر گروپ اور امریکی ای کامرس کمپنی امیزون کے مابین تنازع جاری ہے۔ اب خوردہ تاجروں کی ایک تنظیم ’کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی )بھی اس جنگ میں کود پڑی ہے۔
ریٹیل کاروبار کے معاملے میں ریلائنس سے معاہدے کیئے جانے پر فیوچر گروپ اور امریکی ای کامرس کمپنی امیزون کے مابین تنازع جاری ہے۔ اب خوردہ تاجروں کی ایک تنظیم ’کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی )بھی اس جنگ میں کود پڑی ہے۔ سی ای آئی ٹی نے فویچر گروپ کی حمایت کرتے ہوئے امیزون کا موازنہ ایسٹ انڈیا کمپنی سے کیا۔ سی اے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ امیزون ہندوستانی کمپنیوں پر اسی طرح قبضہ کرنا چاہتا ہے جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی نے ایک ایک کرکے ہندوستانی ریاستوں کو حاصل کیا اور ہندوستانی تجارت پر اجارہ داری بنائی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریلائنس اور فیوچر گروپ کے معاہدے معاملے میں امیزون کے اعتراض پر سنگاپور کی ایک ثالثی عدالت نے اگلی سنوائی تک اس معاہدے پر عمل در آمد پر روک لگائی ہے۔ اس پر فیوچر ریٹیل نے بیان جاری کیا تھا اگر ریلائنس انڈسٹریزکے ساتھ اس کا معاہدہ مکمل نہیں ہوا تو پھر وہ اپنا کاروبار بند کرنے پرمجبورہوجائے گا ۔ اسی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے’سی اے آئی ٹی‘ کے سیکریٹری جنرل پروین کھنڈیلوال نے کہا کہ ا میزون کے ساتھ ٹیک اپ اوور لڑائی کی وجہ سے ہندوستان میں فیوچر ریٹیل گروپ کو کاروبار ختم کرنے پرجارہا ہے۔ یہ معاملہ اس نوآبادیاتی دور کی یاد دلاتا ہے جب ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستانی ریاستوں کو ایک ایک کرکے شکست دے کر ہندوستانی تجارت کے نظام کو تباہ کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔ کھنڈیلوال نے کہا کہ امیزون کی فیوچر ریٹیل کے حصول کے لئے کی جانے والی کوششیں حکومت اور کارپوریٹ دونوں کے لئے خطرناک ہیں۔ ان کوششوں سے ہندوستانی خوردہ کاروبار پر قابو پانے کے لئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے غیر ملکی فنڈز اور ان کی بدنیتی پر مبنی ارادے کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔ ایسے وقت میں جب ایک ہندوستانی کمپنی کا وجود خطرے میں ہے تو سی اے آئی ٹی اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ کھنڈیلوال ایف آئی سی سی آئی اور سی آئی آئی صنعتی تنظیموں کی خاموشی پر سوال اٹھایا تے ہوئے کہا کہ یہ تنظیمیں ہمیشہ ہندوستان میں صنعت و تجارت کی حمایت کرنے کا دعوی کرتی ہیں۔ اب وہ کیوں اس معاملے پر خاموش ہیں ۔