Inquilab Logo

پٹنہ میں کانگریس کی پر یس کانفر نس ، بی جے پی کے اتحاد پر طنز کیا

Updated: October 21, 2020, 12:48 PM IST | Agency | Patna

یو گی سے متعلق سرجے والا نے کہا : ہاتھر س والے بہار پر چار کرنے آئے ہیں ، ہوسکتا ہے کہ ملزمین کو بھی ہیلی کاپٹر میں ساتھ لائےہوں

Randeep SIngh Surjewala  - Pic : INN
رندیپ سرجیوالا ۔ تصویر : آئی این این

یہاں منگل کو کانگریس کی پریس کانفرنس ہوئی ۔ اس موقع پر کانگریس  کے اہم لیڈر رندیپ سرجےوالا نے پر یس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے وزیراعظم مودی پر تنقید کی ۔ بہار کی انتخابی ریلیوں میں حصہ لینے پر اترپردیش کے وزیراعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ کو بھی نشانہ بنایا ۔ این ڈی اے اتحاد پر بھی طنز کیا ۔ 
   منگل کو بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے رندیپ سرجے والا نے کہا :’’ بہار میں بی جے پی کا جے ڈی یو ، ایل جے پی اور اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم سے الگ اتحاد ہے۔ ان کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔ کہنی اور کرنی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ‘‘ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یو گی کے ذریعہ بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کا پر چار کرنے پرکانگریس ترجمان نے طنزیہ لہجے میں کہا:’’ ہاتھر س والے پر چار کرنے بہار آئے ہیں ، ہوسکتا ہے کہ وہ ہاتھرس کے ملزمین کو بھی ہیلی کاپٹر میں ساتھ لائےہوں ۔ ‘‘سرجے والانے یہ بھی کہا :’’ بی جے پی نے بھگوا ن رام کا بھی سودا کیا ہے ۔‘‘ انہوں نے مثال دیتےہوئے کہا :’’ راماین سرکٹ کے نام  پر۱۰۰؍ کروڑ کی جگہ مر کز نے صرف ۳۷؍ کروڑ روپے جاری کئے ۔ کیا  بھگوان رام سے عقیدت کا یہی ثبوت ہے؟ ‘‘ 
  پریس کانفر نس میں سرجے والا نے بے روزگاری کے مسئلے پر مودی اور نتیش حکومت کو نشانہ بنا یا ۔ اس موقع پر’ ۱ء۲۵؍ لاکھ کروڑکی جملے باز سرکار‘ کے نام سے ویڈیو بھی جاری کیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK