• Mon, 01 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فضائی آلودگی پرکانگریس کا مرین ڈرائیو پر زبردست احتجاج

Updated: December 01, 2025, 12:14 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

بی ایم سی میں برسراقتدار آنے پر شہرومضافات کو آلودگی سے پاک بنائیں گے: ورشا گائیکواڑ۔ منشور بھی جاری کیا۔

Congress leaders releasing manifesto during protest against air pollution. Photo: INN
فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج کے دوران کانگریس کےلیڈران منشور جاری کرتے ہوئے۔ تصویر:آئی این این
ممبئی میں فضائی آلودگی کے خلاف  کانگریس نے مرین ڈرائیو پر زبردست احتجاج کیا اور میونسپل کارپوریشن سے متعلق اپنا منشور بھی جاری کیا جس میں ممبئی کی فضائی آلودگی کو ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ممبئی کانگریس کی صدر  اور رکن پارلیمان ورشا گائیکواڑ نے یقین دلایاکہ بی ایم سی میں  اقتدار آنے پرکانگریس ممبئی کو آلودگی سے پاک بنائے گی۔ اس موقع پر مظاہرین خصوصی ماسک بھی لگائے ہوئے تھے۔
ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ’’ممبئی میں فضائی آلودگی انتہائی خراب سطح پر پہنچ گئی ہے اور سانس کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ ممبئی کے شہریوں کو صاف ہوا بھی نہیں ملتی۔ حقیقت یہ ہے کہ ممبئی کی ہوا زہریلی ہوتی جارہی ہے۔ یہ فضائی آلودگی بدعنوان، غیر ذمہ دار اور موقع پرست مہا یوتی حکومت کی غفلت، لاپروائی اور کوتاہی کا نتیجہ ہے۔‘‘  اس موقع پر یو بی وینکٹیش ،  اراکین اسمبلی  امین پٹیل، اسلم شیخ، ڈاکٹر جیوتی گائیکواڑ ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری سچن ساونت،  سابق رکن اسمبلی مدھو چوان، نائب صدر پرنل نائر، ترجمان ہریش سنگھ سریش، ارشد اعظمی، راجیش سنگھ، ضلعی صدر ہریش چندر، راجدھانی راجہ سنگھ اور دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK