Inquilab Logo

کانگریس مہنگائی کیخلاف کل کی ریلی اور بدھ سےبھارت جوڑو یاترا کیلئے کمربستہ

Updated: September 03, 2022, 1:04 PM IST | Agency | New Delhi

راہل گاندھی یاترا سے قبل راجیو گاندھی میموریل پہنچیں گے، بی جےپی صدر جے پی نڈا نے نشانہ بنایا، کہا کہ ’’پہلے اپنی پارٹی کو متحد رکھو پھر بھارت جوڑو یاترانکالنا‘‘

Congress leaders in Karnataka during preparations for the Bharat Jodo yatra.Picture:INN
کرناٹک میں کانگریس کے لیڈر بھارت جوڑو یاترا کی تیاری کے دوران۔ تصویر:آئی این این

اتوار کو دہلی میں  مہنگائی  کے خلاف عظیم الشان ریلی اور ۷؍ ستمبر سے ملک گیر بھارت جوڑو یاترا کیلئے کانگریس نے کمر کس لی ہے اور اس کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔  پارٹی لیڈر راہل گاندھی۷؍ستمبر سے شروع ہونے والی اس یاترا سے پہلے صبح۷؍بجے  پیرمبدور  میں  واقع راجیو گاندھی میموریل جائیں گے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں۱۹۹۱ءمیں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا قتل ہوا تھا۔
  شام۴؍ بجے کنیاکماری کے گاندھی منڈپم میں ایک کثیر مذہبی دعائیہ جلسہ ہوگا جہاں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن راہل گاندھی کو ترنگا سونپیں گے اور گاندھی کچھ دور واقع جلسہ گاہ تک  دیگر لیڈروں  کے ساتھ پیدل جائیں گے۔ اس سے قبل دوپہر۳؍بجے راہل گاندھی وویکانند اسمارک، ترووَلور میموریل اور کامراج میموریل پہنچیں گے اور شام۵؍بجے ایک جلسہ ہوگا جہاں سے یاترا شروع کرنے کا رسمی اعلان کر دیا جائے گا۔ اگلے دن یعنی۸؍ستمبر کو وویکانند انسٹی ٹیوٹ سے صبح۷؍بجے سے پدیاترا شروع ہوگی۔ یہ پدیاترا صبح۳؍گھنٹے چلے گی اور پھر شام ساڑھے  ۳؍ سے ساڑھے ۶؍ بجے  چلے گی ۔ یاترا کے دوران ہر دن  تقریباً۲۱؍کلومیٹر کا سفر پیدل  طے کیا جائےگا۔ کانگریس ذرائع کے مطابق بھارت جوڑو یاترا ویب سائٹ کے لانچ کے وقت سے اب تک ۳۷؍ہزار افراد نے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروایا ہے ۔ ان کو کانگریس بطور ’والنٹیئر‘ مسافر  بھارت جوڑو یاترا میں جوڑنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔  اس بیچ بی جےپی صدر جے پی نڈا نے کانگریس لیڈرشپ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے اپنی پارٹی کو متحد کریں پھر بھارت جوڑو یاترا نکالیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK