• Sat, 31 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کانگریس کے ٹائم پہ ‘‘ٹرینڈ کی سو شل میڈیا پردھوم، دلچسپ و پُرمزاح تبصرے

Updated: October 31, 2026, 10:03 AM IST | Azhar Mirza | Mumbai

صارفین نے لکھا :گنے کا جوس پینے کیلئے تھا اتھنال کیلئے نہیں۔ واشنگ مشین سے کپڑے دھلتے تھےسیاستداں نہیں۔ رشتہ دار اسلاموفوبیا کے شکار نہیں تھے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
پچھلے دو دنوں سےسوشل میڈیا پر ’’کانگریس کے ٹائم پہ‘‘ نامی  موضوع، مقبول سیاسی ٹرینڈ بن گیا ہے۔لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس نیتا  راہل گاندھی کی ایک انسٹا گرام پوسٹ نے اس ٹرینڈ کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے ۔ راہل گاندھی نے انسٹا گرام پر لکھا کہ ’’آج یہ ٹرینڈ میں ہے اور ٹرینڈسیٹر تو ہمیشہ سے ہی ہیں ‘‘ان  کے شیئر کردہ ۱۳؍ گرافک  میں درج ہے کہ’’ کانگریس کے ٹائم پہ،یہ  ٹرینڈ نہیں، فلیکس ہے‘‘ ان ساری پوسٹس میں کانگریس کے دور حکومت کی تعریف کی گئی ہےاور مودی سرکار کو چٹکی لی گئی ہے۔ اس میں ایک تصویر پر درج ہے کہ ’’کانگریس کے ٹائم پہ ،جنتا سرکار منتخب کرتی تھی، سرکار اپنی جنتا نہیں۔‘‘دوسری پر درج ہے کہ ’’پی ایم مائیک کے سامنے آتے تھے، صرف کیمرا کے سامنے نہیں۔‘‘،تیسری پر لکھا تھا: ’’کانگریس کے ٹائم پہ ، جنتا کے من کی بات سنتے تھے۔‘‘،چوتھی پر ’’کانگریس کے ٹائم پہ نیوز پر اپوزیشن بھی دیکھتا تھا۔‘‘،پانچویں پر ’’کانگریس کے ٹائم پہ اچھے دن حقیقت تھے، ناسٹلجیا نہیں۔‘‘ آپ کو بتادیں کہ اس پوسٹ کو ہزاروں  صارفین نے لائیک،شیئر اور ری پوسٹ کیا ہے۔ 
ایکس پر تو’’کانگریس کے ٹائم پہ‘‘ ٹرینڈ نے دھمال ہی مچا دیا ہے۔ صارفین نے ایک سے بڑھ کر ایک تبصرے کئے ہیں۔  جہاں بہت سوں کو مزاح سوجھا تو وہیں بہتیروں نے طنز کے تیر بھی چلائے۔ کچھ نے افسوسناک حقیقت بھی بیان کی ہے۔ غرض یہ کہ سیاست ، صحافت، سماج،مہنگائی، ماحولیات، حالات  وغیرہ پر کھل کر کہا گیااور خوب کہا گیا ہے  ۔باقی صفحہ ۹؍ پر ملاحظہ کریں

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK