Inquilab Logo

دادر:بے تحاشہ مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف کانگریس کا پیدل مارچ

Updated: November 15, 2021, 10:53 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ریاستی وزراء اور سینئر لیڈران کی شرکت، مظاہرین نے کہا: بی جے پی حکومت کے خلاف یہ تاریخی جنگ ہے۔ ملک کے عوام میں مودی حکومت کے خلاف زبردست غم و غصہ ہے : ایچ کے پاٹل۔ یہ مارچ مودی حکومت کے خلاف ایک اشارہ ہے کہ اب الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے: بھائی جگتاپ

Participants in the Congress front against inflation and unemployment chanted slogans against the government.Picture:INN
مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف کانگریس کے مورچہ میں شریک افراد حکومت کے خلاف نعرے لگارہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

:تیزی سے بڑھتی ہوئی  مہنگائی، بے وزگاری، پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف ممبئی کانگریس  کی جانب سے اتوار کو دادر میں پیدل مارچ نکالا کیا  اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ یہ مارچ راج گرہ(ڈاکٹر با با صاحب امبیڈ کر کی رہائش گاہ) ہندو کالونی سے چتیہ بھومی شیواجی پارک (دادر)تک نکالا گیا تھا جس میں ممبئی کانگریس کے سینئر لیڈروں اور ورکروں میں شرکت  کیں۔ شرکت کرنے والو ںمیں پارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ متعدد وزراء بھی شامل تھے۔
پیدل مارچ عوام کی آواز
 اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری  کے سی وینو گوپال نے کہاکہ آج کا یہ احتجاجی  پیدل مارچ ملک کے عوام کی آواز ہے۔ اور اس مارچ کے ذریعے ہم نے مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف تاریخی جنگ کا اعلان کیا ہے۔
کمر توڑ مہنگائی سے عوام پریشان
  کے سی وینو گوپال نے کہاکہ گزشتہ ۶۔۷؍ برسوں میں ملک کے عوام مرکز میں نریندر مودی حکومت سے عاجزآ ہوچکے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے وزگاری،پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ نے ملک کے عام لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ممبئی کانگریس کے پیدل مارچ میں کے سی وینو گوپال کے ساتھ مہاراشٹر کانگریس کے انچارج ایچ کے پاٹل، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور تعمیرات عامہ کے وزیر اشوک چوان، ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، ممبئی کانگریس کے کار گزار صدر چرن سنگھ سپرا، شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ، مہاراشٹر اسکولی تعلیم کی وزیرورشا گائیکواڑ سمیت سابق رکن پارلیمنٹ سنجے نروپم، سابق وزیر محمد عارف نسیم خان، بھالچندر مونگیکر، ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر ذیشان صدیقی، ممبئی خواتین ونگ کی چیئر پرسن ڈاکٹر اجنتا یادو، ممبئی کانگریس کے خزانچی بھوشن پاٹل، جنرل سیکریٹری سندیش کونڈولکر، معاو ن خزانچی اتل بروے، یوتھ لیڈر سورج سنگھ ٹھاکور، چندر کانت بنڈورے، سابقہ اور موجودہ کارپوریٹرس، ممبئی کانگریس کے تمام عہدیداران اور بڑی تعداد میں رضا کار احتجاجی  پیدل مارچ میں شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK