Inquilab Logo

بے روزگاری ملک کی جمہوریت تباہ کردے گی: ملکارجن کھرگے

Updated: September 18, 2023, 2:57 PM IST | New Delhi

پارلیمنٹ کے ۷۵؍ سالہ سفر پر مبنی گفتگو میں کانگریس نے حکومت پر خواتین ریزویشن بل لانے پر زور دیا، جےڈی یو لیڈر رام ناتھ ٹھاکر نے بھی خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی۔ کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے بے روزگاری کے مسئلے کے تعلق سے کہا کہ ملک میں ۸؍ فیصد پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں۔ اگر اسی طرح بے روزگاری میں اضافہ ہوتا رہا تو ملک کی جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی

Mallikarjun Kharge speaking in Parliament. Photo: PTI
ملکار جن کھرگے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریس نے حکومت پر زور دیاکہ وہ پارلیمنٹ میںریزویشن بل لے کر آئے اور بے روزگاری کے معاملے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری کا بڑھنا ملک میں جمہوریت کو ختم کر دے گا۔’ پارلیمنٹ کے ۷۵؍ برس کے سفر‘ پر مبنی گفتگومیں کانگریس کی جانب سے صدر ملکار جن کھرگے نے کہا کہ خواتین ریزوریشن بل کو آنا چاہئے۔ ہم سب اس کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیئر سے کہا کہ اگر آپ یہ معاملہ اٹھائیں گے تو یہ کریںگے۔ کھرگے نے پارلیمنٹ میں کم تعداد میں خواتین قانون سازوں کی موجودگی  کے مسئلے کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ دونوں ایوانوں کو ملا کر خواتین کی صرف ۱۴؍ فیصد ہی تقرری کی گئی ہے جبکہ قانون ساز اسمبلی میں بھی ان کی تعداد صرف ۱۰؍ فیصد ہے۔ ۱۹۵۲ء میں لوک سبھا میں خواتین ممبران پارلیمان کی تعداد صرف ۵؍ فیصد تھی۔ انہوں نے ایوان سے کہا کہ امریکہ کی پارلیمنٹ میں خواتین ممبران پارلیمان کی تعداد ۲؍ فیصد سے ۲۸؍ فیصد بڑھ گئی تھی اور برطانیہ میں ۳؍ فیصد سے ۳۳؍ فیصد بڑھ گئی تھی۔
اس ضمن میں جے ڈی یو کے لیڈر رام ناتھ ٹھاکر نے بھی خواتین ریزویشن بل کی حمایت کی اور کہا کہ جب ہم کل پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقل ہو رہےہیں تو ہم کیوں خواتین کو ۳۳؍ فیصد ریزویشن نہیں دے رہے ہیں؟ انہوں نے ایوان میں بے روزگاری میں اضافہ ہونے اور اس کیلئے راحتی کام کرنے کیلئے بھی خاص  سیشن منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملکار جن کھرگے نے اپنی تقریر میں بے روزگاری کے مسئلے کو ابھارتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ۸؍ فیصد پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان ہیں۔ اگر ملک میں بے روزگاری کی شرح اسی طرح بڑھتی رہی تو ملک کی جمہوریت ختم ہو جائےگی۔انہوں نے بے روزگاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹماٹر کی قیمت ۴۴؍ سے ۵۰۰؍ ہو گئی ہے۔ کھرگے نے بی جے پی کی علامت کنول کو جی ۲۰؍ کے سائن بورڈ پر استعمال کرنے کا بھی مسئلہ اٹھایا۔ ایوان کے لیڈر پیوش گوئل نے ان کے اس ریمارک کو نشانہ بنایا اور ملک کی جانب سے جی ۲۰؍کی کامیاب میزبانی کی نشاندہی کی۔ کھرگے نے کہا کہجب یہ ہمارے ملک کے وقار پر آئے گا تو ہم سب یکساں ہو جائیں گے۔ راجیہ سبھا کے چیئر مین جگدیپ دھنکر نے بھی جی ۲۰؍ کے کامیاب اجلاس کیلئے حکومت کی جدوجہد کوسراہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK