ٹوٹنہم، میلان، ریئل میڈرڈ، پی ایس جی اور بایرن میونخ سمیت دنیا کی ٹاپ ۵؍فٹبال لیگز کے بڑے کلبز نے اپنے مسلم مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
EPAPER
Updated: March 20, 2026, 9:05 PM IST | New Delhi
ٹوٹنہم، میلان، ریئل میڈرڈ، پی ایس جی اور بایرن میونخ سمیت دنیا کی ٹاپ ۵؍فٹبال لیگز کے بڑے کلبز نے اپنے مسلم مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
بڑے فٹبال کلبز نے اسلامی مقدس مہینے رمضان کے اختتام پر آنے والی عید الفطر کی خوشی میں سوشل میڈیا کا رخ کیا۔انگلش کلب لیورپول نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ ’’عید الفطر رمضان کے اختتام کی علامت ہے یہ غور و فکر، اللہ کا شکر ادا کرنے اور خوشی منانے کا وقت ہوتا ہے۔ یہ خوشی، یکجہتی اور سخاوت کا دن ہے، جو دعاؤں، تہوار کے کھانوں اور نیکی کے کاموں سے بھرپور ہوتا ہے۔‘‘
Eid Mubarak to all of our supporters celebrating across the world today. #RedTogether pic.twitter.com/4MAXYt17lU
— Liverpool FC (@LFC) March 19, 2026
اطالوی کلب انٹر میلان نے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھاکہ ’’انٹر فیملی کی جانب سے دنیا بھر میں عید منانے والوں کو خوشیوں بھری عید الفطر کی مبارکباد، جو خوشی اور یادگار لمحات سے بھرپور ہو۔‘‘ اس کے علاوہ جرمن کلب بائرن میونخ نے مسلم کمیونٹی کے لیے پُرامن اور خوشگوار عید کی خواہش کا اظہار کیا۔
Eid Mubarak 💙❤️ pic.twitter.com/wYsG8IBCCM
— FC Barcelona (@FCBarcelona) March 19, 2026
بائرن نے ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ ’’ بائرن کی جانب سے عرب اور مسلم دنیا کو عید الفطر کے موقع پر دلی مبارکباد۔ اللہ کرے آپ مزید کئی عیدیں خوشیوں کے ساتھ منائیں۔‘‘ انگلش پریمیرلیگ کے مانچسٹر سٹی، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم؛ اٹلی کی سیری اے کے انٹر اور میلان؛ اسپین کی لا لیگا کے بارسلونا، ریئل میڈرڈ اور اٹلیٹیکو میڈرڈ؛ فرانس کی لیگ وَن کے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور اولمپک مارسی، اور بنڈس لیگا کے بورسیا ڈورٹمنڈ اور شالکے ۰۴؍ نے بھی عید الفطر کے پیغامات جاری کیے۔