Inquilab Logo

کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل گاندھی

Updated: April 19, 2024, 1:32 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس سینئرلیڈرنے پولنگ سے ایک دن پہلے ویڈیوجاری کیا اور کارکنوںکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بڑی ذمہ داری ہے۔

Congress leader Rahul Gandhi. Photo: INN
کانگریس سینئر لیڈر راہل گاندھی۔ تصویر : آئی این این

 کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کوپارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور کانگریس کا حقیقی ڈی این اے ہیں۔ 
راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن پہلے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ’’میرے پیارے کارکن دوستو، آپ ہماری پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ میں نے سوچا کہ یہ الیکشن کا وقت ہے، مجھے آپ سے تھوڑی سی سیدھی بات کرنی چاہئے۔ یہ عام انتخابات نہیں ہیں ، یہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کیلئے ہے جس میں `ببر شیر کے کارکنوں کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، ایسا اس لئے کہ کانگریس کی سوچ اور نظریہ آپ کی رگوں میں ہے۔ ‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ وسنت چوان اشوک چوان کے نمائندہ کے طور پر کام کررہے ہیں‘‘

کانگریس کے منشور کی تعریف کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ’’کانگریس کا منشور ایک بہترین منشور ہے۔ ہمارے پاس اس میں کچھ اہم گارنٹیاں ہیں۔ ایک غریب خاندان کی خاتون کو ایک لاکھ روپے سالانہ، تمام گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے ایک سال کی اپرینٹس شپ کا حق اور کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی ، منریگا کے مزدوروں کو کم از کم چار سو روپے مزدوری ، ٹھیکے پر مزدوروں سے کام کرانے کے نظام کا خاتمہ ، تیس لاکھ سرکاری نوکریوں کا وعدہ ، اگنی ویر سسٹم کو ختم کیا جائے گا اور جی ایس ٹی کے نظام کو درست کیا جائے گا۔ ‘‘
  ر اہل نے کہا’’ہم نے لوگوں کی بات سننے کے بعد یہ منشور تیار کیا ہے۔ آپ ملک کے لوگوں کو اس کے بارے میں بتائیں۔ انہیں بتائیں کہ بی جے پی ہندوستان کی سوچ پر حملہ کر رہی ہے، ہندوستان کے نظریے کو تباہ کر رہی ہے، آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آپ سب کو بہت پیار ہے، جئے ہند۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK