Inquilab Logo

شیئر مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ ، ۵؍ دن میں سرمایہ کاروں کے۸ء۵؍لاکھ کروڑ روپے غرق

Updated: March 16, 2023, 11:47 AM IST | Mumbai

شیئر بازار مسلسل تنزل کا شکار ہے۔

The share market continues to fall
شیئر بازار مسلسل گراوٹ کا شکار ہے

شیئر بازار مسلسل تنزل کا شکار ہے۔ گزشتہ ۵؍دنوں میں اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے  ۸ء۵؍ لاکھ کروڑ روپے ڈوب چکے ہیں۔  بدھ کو سینسیکس ۳۴۴؍ پوائنٹ نیچے گر ا۔ شام کو ۵۷ء۵۵۶؍  کے عدد پر بند ہوا۔ نفٹی بھی ۱۲۳؍ عدد نیچے گرکر ۱۶۷۹۲؍ کی سطح پر بند ہوا۔ سینسیکس کے ۳۰؍ میں سے ۲۱؍ شیئروں میں گراوٹ دیکھی گئی اور صرف ۹؍ کمپنیوں کے شیئروں میں تیزی نظر آئی۔  سب سے زیادہ گراوٹ بینکنگ سیکٹر میں دکھائی دی۔ 
  اطلاع کے مطابق بازار میں گراوٹ کے سبب گزشتہ ۵؍ دنوں کے اندر سرمایہ کاروں ک ۸ء۵؍ لاکھ کروڑ روپے خاک ہو گئے۔  بی ایس ای میں لسٹیڈ کمپنیوں  میں بدھ کو مارکیٹ کیپ گھٹ کر ۲۵۵ء۷۶؍  لاکھ کروڑ روپے ہو گیا۔ یاد رہے کہ ۹؍ مارچ کو  مارکیٹ کیپ ۲۶۴ء۳۰؍ لاکھ کروڑ روپے تھا۔ 
  اڈانی کی ۳؍ کمپنیوں کے شیئروں میںگراوٹ
 شیئربازار میں گراوٹ کا سلسلہ گوتم اڈانی کے خلاف ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی شروع ہوا ہے اسلئے ان دنوں شیئر بازار کی گراوٹ اور تیزی دونوں ہی کا اثر اڈانی گروپ پر براہ راست ہوتا ہے۔ بدھ کو اڈانی کی ۱۰؍ میں سے ۳؍ کمپنی میں گراوٹ دیکھی گئی جبکہ ۷؍ کمپنیوں کے شیئروں میں تیزی نظر آئی۔ یاد رہے کہ منگل کو  اڈانی کی تمام ۱۰؍ کمپنیوں کے شیئروں میں گراوٹ آئی تھی۔  اس لحاظ سے بدھ کا دن اڈانی کیلئے بہتر رہا۔ گروپ کی ۳؍  میں سے ۲؍ کمپنیوں  اے سی سی ( ۰ء۰۱؍ فیصد) اور  اڈانی پاور ( ۲ء۲۳؍ فیصد)  میں معمولی گراوٹ درج کی گئی ۔ البتہ  اڈانی ٹوٹل گیس کا سب سے زیادہ نقصان ہوا جس کے  شیئر  ۵؍ فیصد تک گرے ہیں۔
  اڈانی کی بقیہ کمپنیوں  کے شیئروںمیں تیزی دیکھی گئی۔ ان میں ان کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزیز کی کارکردگی سب سے عمدہ رہی۔ اس کے شیئر ۵ء۷۴؍ فیصد تک اوپر گئے۔اس کےبعد اڈانی گرین انرجی  کے شیئروں  کے دام ۵؍ فیصد اوپر آئے۔ ان کے علاوہ

  اڈانی پورٹس کے تعلق سے بھی کہا جا سکتا ہے کہ اس کی کارکردگی بہتر تھی کیونکہ شیئروں کے دام ۴ء۱۹؍ فیصد بڑھ گئے۔ باقی، امبوجا سیمنٹ،  اڈانی ٹرانسمیشن، این ڈی ٹی وی،اور اڈانی ولمر کے شیئروں کے دام میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
  یاد رہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ ۲۴؍ جنوری کو سامنے آئی تھی جس کے بعد سے شیئر بازار میں مسلسل ہلچل ہے۔ حالانکہ مارچ کی شروعات میں شیئر مارکیٹ اوپر جا رہا تھا۔ اس کی وجہ اڈانی کا اپنی کمپنیوں کے قرض کی ادائیگی تھی لیکن اب دوبارہ وہی حال ہو گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK