ہندوستان کی دفاعی سامان بنانے والی کمپنی آر آر پی ایس ۴؍ ای انوویشن لمیٹڈ اور میپرولائٹ کمپنی کی ذیلی کمپنی ایس کے گروپ سے معاہدہ کا اعلان کیاہے۔
EPAPER
Updated: July 11, 2024, 1:23 PM IST | Mumbai
ہندوستان کی دفاعی سامان بنانے والی کمپنی آر آر پی ایس ۴؍ ای انوویشن لمیٹڈ اور میپرولائٹ کمپنی کی ذیلی کمپنی ایس کے گروپ سے معاہدہ کا اعلان کیاہے۔
ہندوستان کی دفاعی سامان بنانے والی کمپنی آر آر پی ایس ۴؍ ای انوویشن لمیٹڈ اور میپرولائٹ کمپنی کی ذیلی کمپنی ایس کے گروپ سے معاہدہ کا اعلان کیاہے۔ دونوں کمپنیوں کی شراکت سے ۳؍طرز کے دفاعی آلات میپرو مور، ایم ۲۱ اور ایم ۵؍ کی مینوفیکچرنگ اب ہندوستان میں ہوگی۔
آر آر پی ایس ۴؍ ای کے بانی ، چیئرمین اور سی ای او راجندر چوڈنکر نے کہاکہ کمپنی کی مصنوعات مورمیپرو، ایم ۲۱؍ اور ایم ۵؍ کے ہدف کے حصول کیلئے ہم تیار ہیں۔ یہ ہماری مسلح افواج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے محکموں کے زیر استعمال آتشیں اسلحہ میں استعمال ہوتے ہیں۔ ہماری کمپنی کو میپرو کے معروف مصنوعات کو بنانے کے خصوصی حقوق بھی دیئے گئے ہیں۔ خصوصاً ملک میں میپرو مور ایک منفرد پروڈکٹ ہے۔ خیال رہےکہ ۵۰؍ممالک اور ۷۵؍سے زیادہ پیٹنٹ، میپرولائٹ اب حکمت عملی کے ساتھ اپنے مینوفیکچرنگ اور اسمبلی آپریشنز کو ہندوستان منتقل کرے گا۔ اجندر چوڈنکر نے کہا کہ اس شراکت کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے۔ ہندوستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی ترقی کی طرف ہمارے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔